رمضان آگیا ہے! جانیئے وہ کون سی 5 تیاریاں ہیں جو ہر خاتون کو اب تک لازمی کرلینی چاہیئے؟

image

ماہِ رمضان کل سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس کی آمد کے ساتھ ہی ہر شخص اس ماہ کی بھرپور تیاریاں کرتا ہے، کوئی اپنے روزمرہ کے ماموں کو محدود کرلیتا ہے تو کوئی اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قرآنِ پاک پڑھنے کا پلان پہلے سے ہی طے کرلیتا ہے۔

جہاں یہ تمام کام بیک وقت کئے جاتے ہیں، وہیں گھر میں موجود خواتین کے لئے اس ماہ ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں، گھر والوں کے روزے سے لے کر ان کی صحت اور گھر کے کام کاج تقریباً سب ہی بڑھ جاتے ہیں۔

ہر گھر میں خواتین رمضان کی آمد سے قبل کون سے کام کرتی ہیں؟ آپ بھی جان لیں، ہوسکتا ہے کہ ان میں کچھ ایک کام آپ کرنا بھول گئی ہوں تو کل کرے پڑیں، بہتر ہے کہ آج ہی کرلیں تاکہ روزہ سکوں سے گزار سکیں:

٭ گھر میں موجود تمام جا نمازاور تسبیحات کو نماز کی جگہ پر رکھ لیں، تاکہ زکر و اذکار کے لئے جس کو بھی تسبیحات یا جا نماز کی ضرورت ہو وہ بآسآنی جگہ سے اٹھا لے۔

٭ بچوں کے اضافی کھلونوں کو باندھ کر رکھ دیں، تاکہ معصوم بچوں کو بھی اس ماہ کی فضیلت اور اعمال سکھانے میں آسانی ہوسکے۔

٭ ادرک، لہسن، ٹماٹر اور ہری مرچوں کا پیسٹ پہلے ہی بنا کر رکھ لیں تاکہ سحر و افطار تیار کرن میں آپ کو زیادہ وقت درکار نہ ہو، اس کے علاوہ لیموں کا رس بھی پہلے ہی نکال کر رکھ لیں۔ املی کو نی گرم پانی میں بھگولیں اور اس کا بھی پیسٹ آج ہی تیار کرلیں تاکہ چٹنیاں بنانے میں بھی زیادہ وقت نہ لگے۔

٭ گھر میں موجود ہر شخص کے اضافی کپڑے استری کرکے رکھ لیں، تاکہ نماز کے وقت جو بھی کپڑے تبدیل کرنا چاہے وہ فوری کرسکیں۔

٭ فریج اور کچن کی صفائی لازمی کرلی، تاکہ رمضان میں کھانا بناتے وقت آپ کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

٭ گھر میں موجود ایسے اضافی کپڑے جو آپ کے استعمال میں نہیں ہیں، ان کو کسی ضرورت مند کو ضرور دیں، چونکہ نئے کپڑے ہر کوئی بانٹ نہیں سکتا، اس لئے یہ مثبت اقدام خواتین ضرور کرلیں

You May Also Like :
مزید

Ramzan Ki Tayari Kaise Karein

Ramzan Ki Tayari Kaise Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ramzan Ki Tayari Kaise Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.