رمضان المبارک بس ایک دن کی دوری پر۔۔۔۔ کیا آپ نے اس کی تیاری کرلی؟

image
سال بھر کا مقدس ترین مہینہ بس صرف ایک دن کی دوری پر ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں، رحمتیں بس آنے کو تیار ہیں لیکن کیا آپ نے اس کی تیاری کر لی ہے؟

اس مہینہ میں گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا وقت عبادات کو بھی دینا ہوتا ہے، اسی لیے بہت سی خواتین اکثر صفائیاں اور کچن کے کام کاج پہلے ہی کر کے رکھ لیتی ہیں تاکہ اس مہینہ میں وہ دل سے عبادت کر سکیں۔

اس ماہِ مقدس کی تیاری کس طرح کرنی چاہیے؟

ریفریجریٹر کی صفائی

یہ بات ہم سب کے علم میں ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مختلف عبادات کا آغاز ہو جاتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم گھر کے کام وغیرہ پہلے ہی سر انجام دے لیں، یعنی ایک مرتبہ اس مہینہ کے آغاز سے قبل کچن کی چیزوں کو لازمی دیکھ لیا جائے۔ ہمیں اپنا ریفریجریٹر لازمی دیکھ لینا چاہیے، اس کو صاف کر لینا چاہیے تاکہ افطاری کے لوازمات پہلے سے بنا کر محفوظ کیے جا سکیں، اس سے آپ کا وقت کم ضائع ہوگا۔

کچن کیبنیٹس

اپنے کچن کے کیبنیٹس وغیرہ بھی لازمی دیکھیں، ان کو صفائی کی ضرورت ہو تو انہیں اچھے طریقے سے صاف کریں۔ جو اشیاء ان میں فضول ہوں انہیں پھینک دیں اور بہت ہی مخصوص اور ضرورت کی اشیاء ہی استعمال کے لیے رکھیں۔

ہوم اپلائنسس

اپنے کچن کی ہوم اپلائنسس کو اچھی طرح دیکھ لیں، کچھ خراب ہو تو فوراً ٹھیک کروا لیں، تاکہ رمضان میں کسی قسم کی مشکل نہ ہو سکے۔ اس مہینہ میں جتنا ممکن ہو سکے گھر میں بنائی گئی اشیاء ہی سحر و افطار کے لیے استعمال کریں، باہر کی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔

مخصوص پلاننگ

ایک اور انتہائی ضروری اور اہم بات، اپنے اوقات کو درست طریقے سے مینج کریں، آپ نے کس وقت سونا ہے کس وقت اٹھنا ہے، کس وقت قرآن شریف کی تلاوت کرنی ہے، کس وقت افطاری کی تیاری شروع کرنی ہے، یہ سب پلاننگ پہلے سے ہی کر لیں تاکہ آپ کا ذہن اسی حساب سے سیٹ ہو جائے اور روز آپ کے کام بھی وقت پر ہو جائیں۔

اچھی غذا کا استعمال

سحر و افطار میں ان اشیاء کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں جو آپ کی صحت کے لیے اچھی ہوں، اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کو لازمی شامل کریں۔
You May Also Like :
مزید

Ramzan Se Pehle Kitchen Ki Safai

Ramzan Se Pehle Kitchen Ki Safai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ramzan Se Pehle Kitchen Ki Safai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.