رس ملائی بناتے وقت ٹوٹ جاتی ہے تو یہ طریقہ یاد کر لیں کبھی رس ملائی ٹوٹے گی نہیں اور نرم بنے گی تو بنائیں ذائقہ دار رس ملائی گھر میں

image
رس ملائی گھر میں بنانا مشکل لگتا ہے تو اس آسان ریسپی سے اب گھر میں ہی بنالیں جو بنے اتنی نرم ملائم کھانے میں مزہ ہی آجائے۔

ترکیب

٭ پتیلی میں ایک کلو دودھ ڈالیں اور اسے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک چمچ چلا کر خوب پکائیں۔ پھر اس میں بازاری کریم والا دودھ، الائچی پاؤڈر اور پسے ہوئے پستے، بادام ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ ربڑی کی طرح دودھ بن جائے۔

٭ دوسری پتیلی میں ڈیڑھ کلو دودھ ڈالیں اور اس کو بھی اسی طرح آدھے گھنٹے تک تیز آگ پر پکائیں۔ ابال آنے پر چمچ چلائیں اور اس میں لیموں کا رس ایک ایک چمچ کر کے ڈالتی جائیں اور چمچ مستقل چلاتی جائیں۔ لیموں کا رس اس وقت تک ڈالیں جب تک کہ دودھ اچھی طرح پھٹ جائے اور کھوئے کے ٹکڑے ہوجائیں۔

٭ اس کے بعد آپ ململ کے کپڑے میں سارا پھٹا ہوا دودھ ڈال کر اچھی طرح اس کو کس لیں کہ اس میں موجود سارا پانی نکل جائے۔

٭ جتنا زیادہ پانی نکالیں گی رس ملائی اتنی ہی نرم بنے گی۔

٭ اب کھوئے کو ایک پلیٹ پر نکالیں اور اس کو آٹے کی طرح گوندھ لیں۔

٭ اس کے بعد کھوئے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور بیچ میں تھوڑا سا زور دے کر چپٹا کرلیں۔

٭ پھر ایک بڑے پین میں دو کپ پانی ڈالیں اور اس میں تین کپ چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے شیرہ پکالیں۔ اور تمام پیڑے اس پانی میں ڈال کر ڈھکن بند کرکے پکنے دیں۔

٭ جب پیڑے اچھی طرح پک جائیں تو انھیں گاڑھے ربڑی والے دودھ میں ڈال دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا کرنے کے بعد سروو کیجیے۔

لیجئیے ہوگئی بہت آسانی کے ساتھ آپ کی مزیدار رس ملائی تیار۔

ضرروی ٹپ:

٭ اگر آپ کی رس ملائی بناتے وقت ٹوٹ جاتی ہے تو آپ دودھ میں لیموں کا رس تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اس طرح یہ ٹوٹے گی نہیں۔

٭ جب پھٹے دودھ میں سارا پانی نکال کر آپ اس کے فوراً پیڑے بنائیں تو یہ اس وجہ سے بھی ٹوٹ جاتی ہے لہٰذا کھوئے سے پانی الگ کرنے کے بعد اس کو دس منٹ تک آٹے کی طرح گوندھیں تاکہ یہ نرم بھی ہوجائے اور اس میں ذرا سی نمی میں آجائے۔

٭ پیڑوں کو چینی کے شیرے میں تقریباً آدھا گھنٹہ پکائیں۔

٭ ربڑی میں پیڑے ڈالنے کے بعد اس کو دو گھنٹے فریج میں رکھ دیں تاکہ دودھ پیڑوں کے اندر تک چلا جائے۔

You May Also Like :
مزید

Rasmalai Banane Ka Tarika

Rasmalai Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Rasmalai Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.