رضائی اور کمبل نکال لئے ہیں تو جانیئے ان کو دھونے کا آسان طریقہ جو ہر عورت کی مشکل آسان کرے

image

رضائی اور کمبل دھونے کا آسان طریقہ آج ہم اپ کو ہماری ویب میں بتانےجا رہے ہیں کوینکہ اکثر خواتین اس بات سے پریشان ہوتی ہیں کہ رضائی دھونے سے ان کے ہاتھوں میں درد ہو جاتا ہے ظاہر ہے اس میں روئی کا بھی وزن ہوتا ہے اور پھر پانی سے نکلنے کے بعد یہ بھاری ہو جاتی ہیں۔

ٹپس:

٭ آج کل لوگوں کے گھروں میں آٹومیٹک ڈبل ڈیکر مشینیں موجود ہیں جن میں کپڑے دھلتے بھی ہیں اور خشک بھی ہوتے ہیں۔ ان مشینوں میں زیادہ وزن اٹھانے کی طاقت ہوتی ہے، لہٰذا یہ رضائی کو دھونے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں، رضائی وک مشین میں ڈالیئے، پانی اور سرف ڈال کر چھوڑ دیجیئے اور جب یہ دھل جائے تو ڈرائی کرلیں یا پھر کچھ گھنٹے اس کو مشین میں رہنے دیں، پانی نیچے بیٹھ جائے گا اور پھر گھر کے کسی مرد کی مدد سے اس کو مشین میں سے نکال لیں، یوں یہ دھلنے میں بھی آسان اور خشک ہونے میں بھی آسان ہو جائے گی۔

٭ رضائی کو زمین پر بچھائیں، اس پر پانی ڈالیئے اور سرف کے پانی سے اچھی طرح رگڑ کر دھولیں پھر کچھ دیر اس کو وہیں رکھا رہنے دیں، اس کے بعد کسی لکڑی یا ڈنڈے سے سوٹے کریں، یوں پانی نکل جائے گا اور پھر اس کو دیوار پر ڈال دیں۔

You May Also Like :
مزید

Razai Dhone Ka Tarika

Razai Dhone Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Razai Dhone Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.