رضائی کا استعمال سردیوں میں سب ہی کرتے ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی رضائی نرم بھی ہو اور پھولی ہوئی بھی ہو کیونکہ پھولی ہوئی رضائی قدرے گرم ہوتی ہے اور اس میں جسم گرم رہتا ہے۔ مگر ایک سال کے بعد اگلے سالوں میں جب رضائی استعمال کی جائے تو وہ نرم ہو جاتی ہے جس میں بعض اوقات ٹھنڈ بھی لگنے لگتی ہے ایسے میں گھر میں اپنی رضائی کو خود پھولا ہوا بنانے کی آسان ترکیب جانیں اور مزے سے سردی کو انجوائے کریں۔
رضائی کو کھول کر اس میںا ضافی روئی اور فوم کو برابر کا سلائی کرلیں یہ گھریلو طریقہ بھی ہے اور اس میں فینائل کی گولی کو پیس کر پاؤڈر ڈال دیں اس سے نہ تو رضائی میں بدبو ہوگی اور نہ ی خراب ہوگی۔ فوم کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ وہ گرم رکھتی ہے۔
دھونے کا طریقہ
* ایک اسپرے بوتل میں آدھا گلاس سرکہ اور آدھا گلاس پانی لیں۔
* اس میں 4 سے 5 چمچ ہئیر کنڈیشنر شامل کرلیں۔
* مکسچر تیار ہے۔
* رضائی کو صاف فرش پر بچھالیں اور اسپرے بوتل کی مدد سے اس مکسچر کا کمبل پر چھڑکاؤ کریں۔
* چھڑکاؤ کرتے جائیں اور بھاری ہاتھ سے ایک نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرتے جائیں۔
* جب اچھی طرح صاف ہوجائے تو اس کو ایک دن کے لیے دھوپ میں چھوڑ دیں۔
* ساتھ ہی دو سے تین گھنٹے بعد الٹ پلٹ کریں تاکہ اس میں دھوپ اچھی طرح لگے۔
* اس کے بعد آپ اس رضائی کو استعمال کریں اس میں سے ذرا بو نہیں آئے گی اور کمبل میں موجود تمام جراثیم بھی مر جائیں گے