فریج اور مائیکرو ویوو اوون ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہیں۔ مایئکرو ویو ہر گھر میں استعمال ہو یا نہ ہو مگر فریج لازمی ہوتا ہے۔ فریج خراب ہو جائے تو جتن کرنے پڑتے ہیں تاکہ کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ فریج اور اوون میں لائٹ کیوں ہوتی ہے؟
٭ فریج:
فریج میں لائٹ اس لیے ہوتی ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں کو آسانی سے ڈھونڈا جاسکے۔ لیکن اہم وجہ یہ ہے کہ اگر کھانے
کی تمام چیزوں کو صرف برف یا ٹھنڈک ملتی رہے گی تو وہ خراب ہو جائیں گی اسی لیے گرمائش دینے کیلئے یہ بلب لگائے جاتے ہیں تاکہ متوازن مقدار میں ملتی رہے جس سے نہ تو کھانا خراب ہوگا اور نہ ہی اس میں جراثیم پیدا ہوں گے۔
٭ اوون:
اوون میں بھی اسی وجہ سے لائٹ ہوتی ہے کہ پکانے والا اوون کے شیشے کے باہر سے یہ دیکھ سکے کہ بیکنگ مکمل ہوگئی یا نہیں۔ اس کے علاوہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اوون میں یہ بلب ہیٹ انسولیٹر کا کام کرتے ہیں۔ جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ کھانے میں ایئر فوسلز شامل نہ ہوں اور یہ نارمل روم ٹیمپریچر پر پکے۔