فریج میں سخت جمی ہوئی برف کو پگھلانے کا زبردست طریقہ جانیں اور کریں اس سے آنے والی بو کا خاتمہ

image

فریج میں کھانے پینے کی چیزیں رکھتے ہوئے اگر ذرا سی بھی مہک آئے یا کوئی چیز گِر جائے تو ہمیں دیکھ کر ہی کراہیت آنے لگتی ہے کیونکہ جب تک ہم کھانے کی چیزوں کی صفائی ہی نہ کریں تب تک ہمارا دل مطمئن نہیں ہوتا، کھاتے وقت قے آنے لگتی ہے۔ اس لئے ہر ماہ میں ایک مرتبہ خواتین فریج کی صفائی بھی ضرور کرتی ہیں، اور اب تو گرمیاں آنے لگی ہیں، ہر دوسرے ہفتے میں فریج کی صفائی کی جاتی ہے، ایسے میں ہماری ویب سے جانیئے فریج کی صفائی کا ایسا بہترین طریقہ جو کم وقت میں آپ کے فرج کو صاف بھی کرے گا اور بدبو سے پاک بھی۔

ٹپ:

٭ ایک رات قبل فریج میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ دیں لیکن پلیٹ کو ڈھک کر نہ رکھیں بلکہ کھلا ہی رکھیں۔

٭ اگلے روز دھونے سے قبل ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں وہ بیکنگ سوڈا ڈالیں جو فریج میں پلیٹ میں رات بھر رکھا ہوا تھا، اور ساتھ ہی اس میں واشنگ سرف ڈال کر مکس کریں۔

٭ پھر اس میں ایک تولیہ بھگوئیں، اور اس سے فریج کی دیواریں، ڈبے اور جالیاں صاف کریں۔

٭ اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے بدبو بھی ختم اور صفائی بھی مکمل۔۔۔

سخت برف ہٹانے کا طریقہ:

فریج کو رات کو بند کرکے چھوڑیں گی، تو برف کی سختی ختم ہو جائے گی لیکن اگر پھر نہ ہو تو بس دو گلاس گرم پانی کریں اور اس کو فریج میں اس جگہ ڈالیں جہاں برف زیادہ ہے، اس کے بعد آپ کچھ دیر چھوڑ دیں، برف نکل آئے گی۔

آپ کو یہ ٹپ کیسی لگی، ہمیں ضرور بتائیے گا۔

You May Also Like :
مزید

Refrigerator Saaf Karne Asan Tarika

Refrigerator Saaf Karne Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Refrigerator Saaf Karne Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.