سردی میں بار بار پنکھا بند کرنے اور کھولنے کی پریشانی سے بچیں اور جانیں ریموٹ کنٹرول فین کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟

image

سردیوں کی آمد آمد ہے۔ کبھی پنکھا چلاؤ تو ٹھنڈ لگتی ہے اور نہ چلاؤ تو گرمی لگتی ہے۔ یہ مسئلہ سب کے ساتھ ہی ہے اور پھر رات سوتے وقت اُٹھ اُٹھ کر پنکھا بند کرنے کا دل کسی کا نہیں چاہتا۔ یقیناً آپ کو بھی اس سے کوفت ہوتی ہوگی۔ اور پھر بار بار بند کھول کرنے سے پنکھے کا سوئچ بھی خراب ہو جاتا ہے۔

اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں تو فوری گھر میں ریموٹ کنٹرول سیلنگ فین لے آئیں۔ ریموٹ کنٹرول فین چلانے سے آپ کی بجلی کی بچت بھی ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ اس کو بس ریموٹ سے بند کریں۔ اُٹھ اُٹھ کر پنکھا بند کرنے کی زحمت بھی نہیں ہوگی۔

شاید آپ نے ریموٹ کنٹرول پنکھوں سے متعلق نہ سُنا ہو، لیکن اگر آپ نے سنا ہے تو یہ موسم بہت نادر ہے ان پنکھوں کا۔ ریموٹ کنٹرول پنکھے آپ کی بے حد آسانی کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ان کو آپ ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اگر آپ رات سوتے وقت ریموٹ اٹھانا بھول چکے ہیں تو کوئی بات نہیں اپنے موبائل فون سے اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ہے نا حیران کُن بات! آپ کو بتا دیں کہ اب ریموٹ کنٹرول سیلنگ فین اس قدر ماڈرن آ رہے ہیں کہ آپ ان کو ریمورٹ اور موبائل کی مدد سے ہینڈل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ موبائل میں ٹچ کرکے سسٹم کو آف نہیں کرنا چاہتے تو کوئی بات نہیں آپ آواز یعنی وائس نوٹ میں بول دیں آپ کا پنکھا بند ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Remote Control Fan

Remote Control Fan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Remote Control Fan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.