جانیں چاولوں کا مکھن گھر میں بنانے کا آسان طریقہ، جو بنائے آپ کو جوان اور دل کو مضبوط

image

اکثر خواتین بازار سے بنا بنایا دودھ کا مکھن اور مونگ پھلی کا مکھن تو خرید لیتی ہیں اور کچھ گھر میں بھی بنا لیتی ہیں، لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چاولوں کا مکھن بنانے کا طریقہ، جی ہاں! چاولوں کا مکھن، یہ کیسے بنے گا اور اس کے کیا فوائد ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

چاولوں کا مکھن بنانے کا طریقہ

• چاولوں کا مکھن بنانے کے لئے دو کپ چاولوں کا آٹا لیں۔

• ایک کپ دودھ لیں۔

• اب دو کپ کھٹّا دہی لیں۔

• آدھا کپ باریک پسی ہوئی چینی لیں۔

• چار چمک نمک لیں۔

• ایک چمچ کریم اور ایک لیموں لیں۔

• اب سب سے پہلے دودھ گرم کریں، اور اس میں چاولوں کا آٹا مکس کر کے ہلکی آنچ پر اسے پکائیں اور چلاتی رہیں۔

• کچھ دیر بعد اس میں ایک لیموں کا رس، کھٹا دہی، نمک، چینی اور ایک چمچ کریم شامل کر کے 20 منٹ تک پکائیں۔

• لیکن چمچ چلاتے رہیں اور جوں ہی بلبلے بنیں آنچ ہلکی کر دیں، مگر بند نہ کریں۔

تیار چاول کا مزیدار مکھن۔ بس ہو گیا

فوائد

چاولوں کا مکھن استعمال کرنے سے کولیسٹرول متوازن رہتا ہے، دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، بچوں کی نشونما کرتا ہے چاولوں کے مکھن میں کاپر، آئرن اور وٹامن بی 1، کارباہائیڈریٹس، ایلڈی ایل مرکبات اور میگنیشیئم ایکس سلفیٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بےحد مفید ہے۔

You May Also Like :
مزید

Rice Butter Recipe

Rice Butter Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Rice Butter Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.