روح افزاء تو ہم سب کو پسند ہے چاہے دودھ میں ڈال کر پئیں یا پھر پانی میں یہ ہر طرح ہی اچھا لگتا ہے۔
آج بنائیں روح افزاء سوڈا ڈرنک جو پینے میں مزیدار اور ہلکا سا مشروب ہے جس کو پینے کے بعد دن بھر کی پیاس منٹوں میں ہوجائے پوری۔
ٹپ:
٭ ایک جگ دودھ کو اچھی طرح گرم کر کے ابال لیں۔
٭ ٹھنڈا ہونے پر دودھ میں حسبِ ضرورت روح افزاء، چینی، الائچی پاؤڈر، برف اور کوئی بھی سوڈا ڈرنک یا کولڈ رنک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ ٹھنڈا ٹھنڈا روح افزاء سوڈا پینے کے لیے تیار ہے۔
٭ اب اس پر پسا ہوا کھوپرہ اور بادام پستوں کے ساتھ سرو کر دیں۔