اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ بیلنے کی ۔۔ جانیئے روٹی بنانے کے کچھ آسان اور منفرد طریقے جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان

image

روٹی کھائے بغیر بھوک نہیں مٹتی اور اس کو بنانے کے لئے پہلے آٹا گوندھو، پیڑے بناؤ، اس کو بیلو پھر روٹی بناؤ، کبھی روٹی صحیح بنے اور کبھی اس کی شیپ خراب ہو جائے، کبھی زیادہ جل جائے تو کہیں ایک سائیڈ کچی رہ جائے، روٹی بنانے کے بھی بڑے مسئلے ہیں اور وہ جن کو روٹی بنانی نہیں آئے وہ بیچارے سوچتے رہ جائیں کہ کیسے روٹی کو بنائیں کیونکہ یہ سب سے مشکل کام ہے، اگرچہ سالن میں تو سب کچھ ایک ساتھ ڈال کر پکا لیا جاتا ہے لیکن روٹی نہیں بن سکتی ایسے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں روٹی بنانے کے کچھ ایسے طریقے جو آپ کو جلدی ہی روٹی بنانے میں مدد دیں گے، وقت تو ہر کام میں لگتا ہے لیکن روزانہ پریکٹس کرنے سے روٹی اچھی طرح بنانی آ جائے گی۔

لکڑی کے روٹی میکر:

٭ آٹا گوندھنے کے بعد لکڑی کے اس روٹی میکر میں اس کو کسی بھی طرح بیل کر رکھ دیں اور اس کا ہینڈل یوں دبا دیں، پھر اس کو کھولیں آپ کو روٹی کی مکمل شیپ بنانے کے لئے بار بار اس کو بیلنا نہیں پڑے گا، یہ آپ کا کام کم وقت میں اور آسانی سے کردے گا۔

بغیر گوندھے روٹی:

٭ آٹا گوندھنے کا وقت نہیں مگر روٹی بھی فوری بنانی ہے تو اس کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ایک پیالے میں چار چمچ کے برابر پانی اور دو چمچ آٹا ڈالیئے اور اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور بس اس کو چمچ کی مدد سے توے پر پھیلالیں، لیجیئے آپ کی مرضی کی گول یا چکور روتی بن کر تیار ہو جائے گی۔

الیکٹریکل روٹی میکر:

٭ الیکٹریکل روٹی میکر بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، بس اس میں آپ گوندھا ہوا آٹا رکھیے اور بٹن دبا دیں، خؤد بخود بناء روٹی کا پیڑہ بنائے آپ کی لذیذ روٹی بنا کر تیار ہو جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Roti Banane Ka Asan Tarika

Roti Banane Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Roti Banane Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.