اب نہ آٹا گوندھنے کی فکر اور نہ ہی روٹی بنانے کی ۔۔ روٹی بنانے والی مشین جو آپ کی بڑی مشکل آسان کرے

image

روٹی بنانے کے لیے سب سے پہلے آٹا گوندھنے اور پھر پیڑا بنانے کی محنت ہوتی ہے۔ اس سب کے بعد روٹی کو بیلنا بھی پڑتا ہے۔ یہ سب کام تو ہو جاتے ہیں مگر گول روٹی بیلنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہے۔ خواتین بھی اس گول روٹی سے چڑ جاتی ہیں۔ لیکن اب مارکیٹ میں آپ کی اس بڑی مشکل کے لیے بہت سارے حل موجود ہیں۔ اب آپ کو 3 الگ الگ چیزیں بھی مارکیٹ میں مل رہی ہیں اور ایک پوری روٹی بنانے والی مشین۔ جس کی قیمت اندازً 20 ہزار ہوسکتی ہے۔ البتہ اگر آٹا گوندھنے کی مشین لیں گے تو وہ آپ کو 7 ہزار میں آسانی سے مل جائے گی۔ لیکن اس کے لیے آپ کو الیکٹرانک مارکیٹ کا رُخ کرنا ہوگا۔ اور چاہیں تو آن لائن خرید لیں۔

٭ روٹی بنانے والی مشین میں آپ کو صرف آٹا، حسبِ ضرورت پانی، آدھا کپ آئل اور نمک ڈالنا ہوتا ہے۔ جس کے بعد مشین کو آن کردیں۔ آٹا گوندھنے والے حصے میں آٹا گوندھ جائے گا۔

٭ اس کے بعد پیڑا بنانے والے حصے میں وہ آٹا ڈال دیں۔ پیڑے خود بخود بن کر نکل جائیں گے۔ اب روٹی کو برنر والے حصے میں ڈال دیں اگر تو روٹی پھولی پھولی بن کر تیار ہو جائے گی۔

٭ لیجیئے بنا کسی مشکل کے روٹی بن کر تیار ہوگئی۔

٭ بازار میں آٹا گوندھنے کی مشین الگ سے بھی ملتی ہے۔ اس سے وہ خواتین جن کو ہاتھ میں درد کی شکایت ہے ان کا بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

٭ روٹی کے پیڑے بنانے کے لیے بھی الگ سے مشین ملتی ہے۔ جس سے گول گول پیڑے خود بخود بن کر نکل آتے ہیں۔

٭ اس کے علاوہ صرف روٹی کو بیلنے اور سیکنے کی ایک مشین دستیاب ہے۔ وہ لوگ جو کینٹین کا بزنس کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ مشینیں بہت کارآمد ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Roti Banane Wali Machine

Roti Banane Wali Machine - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Roti Banane Wali Machine. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.