روٹی کڑک بنتی ہے اور توے پر چپک جاتی ہے تو جانیں اس کو نرم اور پھولی ہوئی بنانے کا آسان طریقہ اور بچائیں اسے چپکنے سے

image

خواتین اکثر اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ کوئی آٹا صحیح نکلتا ہے تو کوئی بہت زہادہ چپکتا ہے گوندتے وقت بھی اور روٹی بناتے وقت بھی یہ توے پر چپک جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ روٹی نرم بنتی ہے اور نہ ہی پھولتی ہے۔

تو اب پریشان نہ ہوں کیونکہ ہماری ویب وومن کارنر آپ کے لئے اس مسئلے کا حل بھی لے آیا ہے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں اس کا آسان حل۔

روٹی کو توے پر چپکنے سے بچانے کا طریقہ

۔ روٹی کو توے پر چپکنے سے بچانے کے لئے ایک خالی اسپرے بوتل لیں اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈالیں اور پانی شامل کریں۔

۔ اب اسے بند کریں اور اچھی طرح ہلائیں۔

۔ روٹی بنانے کے لئے توا گرم کریں جب توا گرم ہو جائے تو اس پر اس بوتل سے تیل اور پانی کا یہ اسپرے کر دیں۔

۔ اب اس پر روٹی ڈالیں نہ یہ چپکے کی اور نہ ہی کڑک ہو گی۔

۔ اور بن جائے کی نرم و ملائم اور پھولی ہوئی روٹی آسانی سے۔

۔ تو بس پھر یہ اسپرے بنا کر رکھ لیں اور جب بھی روٹی بنائیں اس کو توے پر چھڑک لیں۔

You May Also Like :
مزید

Roti Naram Aur Phooli Hui Banane Ka Tarika

Roti Naram Aur Phooli Hui Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Roti Naram Aur Phooli Hui Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.