سردیوں میں روٹیوں کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ جانیں جو ان کو رکھے نرم

image

سردی میں اکثر و بیشتر رات میں بچ جانے والی روٹی صبح تک کڑک ہو جاتی ہے چاہے اس کو رومال میں بند کرکے حفاظت سے فریج میں رکھیں یا ہاٹ پاٹ میں۔ یہ ہر گھر میں خواتین کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بچ جانے والی روٹیاں ضائع ہو جاتی ہیں۔

آج جانیئے روٹی کو کیسے نرم رکھا جائے کہ وہ دو دن تک بھی خراب نہ ہو اور نہ سخت ہو۔ کیونکہ بعض اوقات گیس بھی نہیں آتی ہے اور کم گیس کی وجہ سے بھی روٹی ذرا کڑک بنتی ہے جس کو کچھ دیر رکھنے کے بعد وہ چبائی نہیں جاتی ایسے میں جانیں آسان طریقہ :

ٹپس

٭ روٹی کو نرم رکھنے کے لئے آپ نرم آٹا گوندھیں کیونکہ نرم آٹے کی پکی ہوئی روٹی دیر تک نرم ہی رہتی ہے۔

٭ روٹی کے رومال میں ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا رکھنے سے بھی روٹی نرم رہتی ہے۔

٭ روٹی کو بنانے کے بعد اس پر ہلکا سا آئل لگا دینے سے بھی روٹی نرم رہتی ہے۔

٭ روٹی کو ہاٹ پاٹ میں رکھنے سے پہلے اس میں ایک لونگ ڈال دیں اس سے بھی آپ کی روٹی بلکل نرم رہے گی۔

٭ روٹی کو کپڑے کے رومال میں لپیٹ کر اس کو پلاسٹک شاپر میں باندھ کر پھر رکھیں۔ تو اس سردی روٹی کو نرم رکھیں اور ہمیشہ یہی ٹپس استعمال کریں۔۔۔۔

You May Also Like :
مزید

Roti Taza Rakhne Ka Tariqa

Roti Taza Rakhne Ka Tariqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Roti Taza Rakhne Ka Tariqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.