گیس کم آتی ہے تو اب یہ کام کریں ۔۔ ویزلین کی بوتل میں یوں ماچس کی تیلیاں ڈال کر چولہے میں لگانے سے گیس کی کمی کیسے دور ہوگی؟ منفرد طریقہ جو زندگی آسان کردے

image

ویزلین صرف خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے روزمرہ کے دیگر مسائل کو بھی حل کرنے میں کام آتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ چولہے کو بھی چمکا سکتے ہیں۔ اکثر اوقات چولہے کے برنر میں موجود سوراخوں میں کچرا یا آٹا گھس جانے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے نہیں لگتی اور کھانا بناتے وقت دیر ہو جاتی ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں گیس کی کمی کو ویزلین سے دور کرنے کی ایک ٹپ۔

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے اور وہ بھی ان اوقات میں جن میں بچے اسکول جاتے ہیں اور مرد حضرات اپنی نوکریوں کو اور پھر جب یہ واپس آتے ہیں تو اس وقت بھی گیس نہیں ہوتی۔ یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ سب سے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ اس موسم میں اگر کوئی مہمان آ جائیں تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔ اکثر گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو وہ کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتی۔ اس لیے آپ ماچس کی تیلیوں کو ویزلین میں لگائیں اور اس کو برنر کے سوراخوں میں گھسائیں اور پھر نکال دیں اس طرح سے ان سوراخوں کی صفائی کے بعد چولہے کو آن کریں اور گیس کسی حد تک مناسب رفتار میں پائیں۔

You May Also Like :
مزید

Rub Your Stove With Vaseline Watch What Happened

Rub Your Stove With Vaseline Watch What Happened - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Rub Your Stove With Vaseline Watch What Happened. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.