ساگو دانے کو تیل میں تلیں اور پھر ۔۔ ساگو دانے کو منفرد انداز سے بنانے کا طریقہ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

ساگودانہ بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس میں مکمل ملٹی وٹامنز اور فری کولیسٹرول ڈائٹیٹیل انزائمز ہوتے ہیں جو اس کو فوائد سے بھرپور بناتے ہیں۔ جب بھی کوئی بیمار ہو تو اس کو ساگو دانہ پکا کر دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ توانائی سے بھرپور غذا کھا کر جلدی ہی صحتیاب ہوں۔

عموماً گھروں میں اس کو دھو کر دودھ میں پکایا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی منفرد ریسیپی بتانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ ضرور پکاکر کھانے کا سوچیں گے اور ایک نئے انداز کی یہ ریسیپی گھر والے بھی کھا کر آپ کی تعریف لازمی کریں گے۔

سب سے الگ ساگودانہ ریسیپی:

سب سے پہلے ساگودانے کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ اب ایک کڑائی میں تیل جو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں ساگودانے کو تلیں، مگر دھیان رکھیں کے چمچ چلاتی رہیں ورنہ یہ آپس میں چپک جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپ پیاز کے باریک ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں، دو ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، حسبِ ضرورت ٹماٹر اور گوبھی کے باریک ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ براؤن ہوگیا ہے تو اس میں ایک لہسن کا جوہ اور آدھا چمچ رائی دانہ ڈال کر دو سے تین منٹ دم دے دیں۔ لیجیئے مزیدار اور ذائقے سے بھرپور ساگودانہ تیار ہوگیا ہے۔

اب اس کو وہ لوگ بھی کھانا پسند کریں گے جن کو یہ دودھ میں پکا ہوا نہیں پسند۔

You May Also Like :
مزید

Sabudana Ke Naye Recipe

Sabudana Ke Naye Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sabudana Ke Naye Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.