خواتین کے روزمرہ کے مسئلوں میں ایک اہم مسئلہ بچوں کے سفید یونیفارم اور بڑوں کی شرٹ یا دوسرے سفید کپڑوں کی چمک کو برقرار رکھنا بھی ہوتا ہے جو کہ بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ اور اس کے لیے وہ مختلف قسم کے واشنگ پاؤڈر استعمال کرتی ہیں پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا لیکن بتائے گئے اس نسخے کے پہلے ہی استعمال سے آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا۔
۔ سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں حسبِ ضرورت بیکنگ سوڈا شامل کریں
۔ اس مکسچر کو بالٹی میں ڈال دیں ۔
۔ اب اس بالٹی میں سفید کپڑے ڈال کے آٹھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
۔ اس کے بعد کپڑوں کو پانی سے دھو لیں