مارکیٹ میں سیب اور کیلے سستے ہیں ، ان فائدہ مند سستے پھلوں کو دیر تک محفوظ رکھنے کا طریقہ جانیں

image

ان دنوں خوشقسمتی سے مہنگے پھل وافر مقدار میں ہونے کے سبب کسی حد تک سستے مل رہے ہیں۔ جب کہ اس وقت سبزياں بے تحاشا مہنگی ہیں اس وقت میں سیب اور کیلے مارکیٹ میں کافی سستے میسر ہیں مگر ان کو گھر لے بھی آئيں تو ایک حد سے زيادہ نہیں کھاۓ جا سکتے ہیں

لیکن ان سستے پھلوں کو گھر لا کر اس بتاۓ ہوۓ طریقے سے محفوظ کر کے ان کو دیر تک استعمال ضرور کیا جا سکتا ہے

سیب اور کیلے طویل وقت تک محفوظ رکھنے کے طریقے

فریزر میں محفوظ کرنا

سیب اور کیلے کو سستا ملنے پر گھر لے آئيں اور اس کے بعد ان کو محفوظ رکھنے کے لیۓ پریشان ہونا شروع ہو جائيں کیوں کہ کیلے گلنا شروع ہو جاتے ہیں اور سیب کو داغ لگنے لگتا ہے اس وجہ سے اس کو محفوظ کرنا ایک بڑا مسلہ ہوتا ہے

سیب کو فریزر میں رکھنے سے وہ کالے ہو جاتے ہیں تو اس کے لیۓ ان کو کاٹ کر صاف کر لیں اور ان کو چولہے پر رکھ کر تھوڑی دیر پکا لیں اور اس میں چینی شامل کر کے اس کا مربہ یا جام بنا لیں اس طرح سے ایک جانب تو سیب کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے جب کہ دوسری طرف یہ کافی عرصے تک محفوظ بھی رہ سکتے ہیں

اسی طرح کیلے بھی محفوظ کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے تو کیلوں کو چھلکوں سمیت فریزر میں رکھ دیں اور جب وہ فریز ہو جائيں تو ان کو کسی ائیر ٹائٹ بیگ میں نکال کر رکھ دیں ۔ اگرچہ کیلے کا چھلکا فریزر میں رکھنے سے کالا ہو جاۓ گا لیکن جب اس کیلے پر سے چھلکا اتاریں تو رہ ٹھیک حالت میں کھانے کے قابل ہوتا ہے

جوس اور ملک شیک بنانا

سیب کے رس کو نکال کر بھی اس کو کافی دنوں تک کانچ کے برتن میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے

جب کہ کیلے کو اچھی طرح میش کر کے کسی بھی ائير ٹائٹ تھیلی میں فریز کر دیں اور اس کو ملک شیک میں استعمال کیا جا سکتا ہے

اس طرح سے ہم ان سستے ملنے والے پھلوں سے مہنگے فائدے اٹھا سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Saib Aur Kailay Mehfooz Rakhne Ka Tarika

Saib Aur Kailay Mehfooz Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Saib Aur Kailay Mehfooz Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.