کیا آپ کے چنے بھی سخت رہ جاتے ہیں؟ جانئیے اسے گلانے اور مزیدار چنا پلاؤ بنانے کی ترکیب جو کھانے اور بنانے دونوں میں آسان ہے

image

گرمیوں میں زیادہ گوشت اور مصالحے دار کھانا کھانے سے بعض اوقات پیٹ خراب ہوجاتا ہے اسلیئے گرم موسم میں ہلکی غذا کھانی چاہیئے۔ آج ہم آپ کے لیئے لائے ایسی ہی ایک ڈش چنا پلاؤ کی، جو کھانے اور بنانے دونوں میں آسان ہے۔ پر اکثر خواتین کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کے چنے ٹھیک طرح سے نہیں گل پاتے جس کی وجہ سے وہ سخت رہ جاتے ہیں اور کھانے کا مزہ خراب کردیتے ہیں، تو ہم اسکا طریقہ بھی آپکو بتائیں گے کہ کس طرح آپ چنوں کو نرم کرسکتے ہیں۔

چنا پلاؤ بنانے کیلیئے آپ کو جو اشیاء درکار ہے وہ درج ذیل ہے؛

اجزاء:

۔ چاول

۔ ابلے ہوئے چنے

۔ ثابت گرم مصالحہ

۔ جائفل جاویتری کا پاؤڈر

۔ تیز پتا

۔ ادرک لہسن کا پیسٹ

۔ پیاز لمبی کٹی ہوئی

۔ ٹماٹر

۔ ہلدی

۔ پسا ہوا گرم مصالحہ

۔ اچار

۔ املی

۔ نمک

۔ ہری مرچ ہرا دھنیا

پلاؤ بنانے کا طریقہ:

ایک دیگچی میں تیل ڈال کر اس میں پیاز شامل کریں اور اسے ہلکا گولڈن ہونے دیں، پھر ثابت زیرہ، لانگ، دار چینی، کالی مرچ، تیز پتا اور بدیان کے پھول ڈال کر ہلائیں اسکے بعد ہری مرچ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔ اب ہلدی، پسا گرم مصالحہ، ایک چمچ املی، اچار اور ٹماٹر شامل کرکے ٹماٹر نرم ہونے تک بھونیں۔ اب ابالے ہوئے چنے ڈال کر کچھ دیر تک پکائیں پھر اس میں پانی، ثابت ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے ایک ابال آنے تک پکائیں۔ اسکے بعد بھیگے ہوئے چاول ڈال کر پہلے درمیانی آنچ پر تھوڑا پکنے دیں جب پانی سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھ سے چاولوں کو ہلا اس میں اوپر سے چاروں طرف تھوڑا گھی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا ہلکا کرکے دم پر رکھ دیں، دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر دیکھیں دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔ مزیدار چنے کا پلاؤ تیار ہے اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

چنا گلانے اور اسے نرم کرنے کا طریقہ:

۔ چنوں کو دھو کر اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا ڈال کر اسے رات بھر بھیگنے کے لیئے چھوڑ دیں، صبح ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں بھیگے ہوئے چنوں کو چھان کر ڈال دیں پھر اس میں ہلدی اور نمک شامل کرکے ابلنے کیلیئے رکھ دیں۔

۔ کھانے کا سوڈا ڈالنے سے آپ کے چنے نرم ہونے کے ساتھ ساتھ پھول بھی جائیں گے۔

۔ چنوں کو جب ڈھکن لگا کر ابالنے کیلیئے رکھیں تو اس میں ایک چمچ تیل یا گھی ڈالیں، اس سے ابال آنے پر پانی دیگچی سے باہر نہیں گرے گا۔

You May Also Like :
مزید

Sakht Chane Galane Ka Tarika

Sakht Chane Galane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sakht Chane Galane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.