سالن بناتے وقت اگر آئل زیادہ ہو جائے تو اس کو کم کرنے اور سالن کا ذائقہ بڑھانے کے لیے شیف مبشر صدیقی خواتین کو کونسا اہم راز بتاتے ہیں؟

image

آج کل ہر دوسری خاتون کھانا بہت اچھا اور مزیدار بنا لیتی ہے جس سے ذائقے کے معیار میں تو کسی طور کمی نہیں آتی، لیکن کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن سے کھانے کے ذائقے پر بڑا فرق پڑتا ہے۔ اب جیسے کھانے میں نمک زیادہ ہو جائے تو اچھا بھلا کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا ہے اس کے علاوہ اکثر مرد حضرات اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ کھانے میں آئل کیوں زیادہ ہوگیا؟ اور پھر خواتین کو یہ تو ضرور ہی سننا پڑتا ہے کہ کیسا کھانا بنایا ہے؟ پوری پلیٹ میں آئل تیر رہا ہے یہ کیا کردیا؟ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہُوچکا ہے تو یقیناً اس ٹپ کو جاننے کے بعد آپ کے کھانے میں ہونے والا زیادہ آئل منٹوں میں کم ہو جائے گا۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں شیف مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی ایسی گھریلو ٹپس جو کھانا بناتے وقت خواتین کے خوب کام آئیں گی:

ٹپ:

٭ برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو سالن کی پتیلی میں بالکل اسی جگہ پر اوپر کرکے رکھیں جہاں آئل موجود ہے اور اس برف کو تھوڑے تھوڑے آئل میں ڈبوئیں، اس پر آئل خود بخود جم کر چپکنے لگے گا اور آپ برف پر جمے ہوئے اس آئل کو صاف کرتی رہیں اور جب تک آئل کم نہ ہو آپ یہی عمل دہرائیں۔ آپ خود غور کریں گی کہ اس سے کھانے کے ذائقے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور آپ جلد ہی اضافی آئل کو کنٹرول کرسکیں گی۔

٭ کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں سارا گرم مصالحہ پیس کر پاؤڈر کی شکل میں شامل کریں اس سے نہ تو گرم مصالحہ ضائع ہوگا اور نہ ہی پھینکنا پڑے گا بلکہ کھانے میں بآسانی ہر چیز کا ذائقہ محسوس ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Salan Ka Oil Kam Karne Ka Tarika

Salan Ka Oil Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Salan Ka Oil Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.