سالن میں نمک کم کرنے کا طریقہ

image

پکوان میں زیادہ نمک کے مسئلے پر قابو پانا بہت آسان

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر کچن میں کھانا پکانے والے مرد ہوں یا خواتین انہیں اس مسئلے کا سامنا ضرور ہوتا ہے۔

یعنی آپ نے گھر والوں کے لیے ان کے پسند کے پکوان پکائے مگر کھانا پیش کرنے سے پہلے جب اسے چکھا تو پتا چلا کہ اس میں تو نمک بہت زیادہ ہے۔

اور اس وقت فوری طور پر کوئی اور متبادل پکوان پکانے کے لیے بھی کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ سالن میں اضافی نمک کو آسانی سے کم بھی کیا جاسکتا ہے؟

جی ہاں واقعی ایسی سادہ اور آسان ٹرکس موجود ہیں جو کسی پکوان میں بہت زیادہ نمک کو نمایاں حد تک کم کردیتی ہیں۔

آٹے کا پیڑا

اگر سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے اور آٹا گوندھا ہوا موجود ہے تو اس کا چھوٹا سا پیڑا (لگ بھگ 1/2 انچ) بنائیں اور سالن میں ڈال دیں۔ اسے وہاں دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں۔ اب سالن کو چکھیں، آپ نمک کی مقدار میں کمی محسوس کرکے حیران رہ جائیں گے۔ درحقیقت یہ پیڑا نمک کو چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آپ کے پسندیدہ پکوان کو ضائع ہونے سے بچالیتا ہے، ویسے پیڑے کے سائز اور تعداد کا تعین نمک کی مقدار پر ہے، یعنی آپ کتنی کمی کرنا چاہتے ہیں۔

ابلا ہوا آلو

آٹے کے پیڑے کو استعمال نہیں کرنا چاہتے؟ کوئی مسئلہ نہیں، ابلا ہوا آلو بھی اس کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک چھوٹے سائز کے آلو کو ابالیں اور اس کا ایک ٹکڑا (1/2 انچ) کا سالن میں ڈال دیں، یہ آلو بھی سالن سے نمک کو چوس لے گا۔ ویسے چاہیں تو آلو کو سالن میں رہنے دیں ورنہ دل کرے تو اسے دس منٹ بعد نکال دیں، اس کے بعد سالن کو چکھیں اور فرق محسوس کریں۔

پانی

جی ہاں پانی سے بھی مدد لی جاسکتی ہے، بس سالن میں پانی کی کچھ مقدار کو شامل کریں، اس سے اضافی نمک کم ہوجائے گا بلکہ سالن کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔

دودھ

دودھ پانی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ پانی سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ نمک کی مقدار تو کم نہیں کرتا مگر سالن کو گاڑھا اور ذائقہ بہتر کرکے اضافی نمک کے احساس کو کم کردیتا ہے۔

دہی

اگر سالن کی جگہ خشک پکوان ہے جیسے گوشت وغیرہ، تو اس میں دہی شامل کرنا نمک کی اضافی مقدار کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس کی معمولی مقدار ہی استعمال کریں، زیادہ مقدار ذائقہ خراب کرسکتی ہے۔

کریم

اسی طرح تھوڑی سی مقدار میں کریم کو استعمال کرنے سے بھی یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ خشک پکوان کا ذائقہ بھی بہتر ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Salan Main Namak Kam Karne Ka Tarika

Salan Main Namak Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Salan Main Namak Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.