سردیوں میں اکثر کھانوں کے اوپر تیل جم جاتا ہے اس لئے سالن کو بتائے گئے طریقے سے پکائیں تاکہ کولیسٹرول اور دل جیسی بڑی بیماریوں سے بچیں

image

سردیوں میں کھانوں پر آئل جم جاتا ہے اور اس کو پگھلانے اور گرم کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے جس سے خؤاتین کو اکثر یہ بھی سننا پڑتا ہے کہ کھانا تازہ نہیں پکایا یا گزشتہ دن کا ہے۔

لیکن اگر اس سردی آپ بھی کھانے کو تازہ رکھنا چاہتی ہیں اور سالن پر جمے آئل سے نجات چاہتی ہیں تو استعمال کریں یہ آسان سی ٹپ اور پائیں فوری تازہ کھانا۔

ٹپ:

• کھانا پکانے سے قبل جب آئل پتیلی میں ڈالتی ہیں اس وقت ایک چمچ نمک بھی ساتھ ہی شامل کرلیں اور اس کو اچھی طرح چمچ سے مکس کرلیں۔ ایسا کرنے سے اس محلول میں کچھ بلبلے بن جائیں گے جوکہ کھانا بننے کے بعد اوپری سطح پر نہیں جمیں گے۔

• جب آئل میں نمک چمچ کی مدد سے مسک کرلیں تو چولہا جلائیں اور پیاز بھون کر جس ترکیب سے کھانا پکاتی ہیں اس کو پکا لیں۔

• کھانا سروو کرتے وقت ایک سے آدھا چمچ گرم پانی اس کی اوپری سطح پر ڈال دیں اس سے آئل نہیں جمے گا اور ساتھ ہی کولیسٹرول یا دل جیسی بیماریاں جو کہ اضآفی آئل کے کھانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں ان سے بھی آپ بچ سکتے ہیں۔

تو اس سردی بنائیں مزیدار کھانے اور تیل جمنے کی پریشانی سے بھی بچیں۔

You May Also Like :
مزید

Salan Par Tail Jamne Se Bachane Ka Tarika

Salan Par Tail Jamne Se Bachane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Salan Par Tail Jamne Se Bachane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.