گھر میں سموسے اچھے نہیں بنتے یا ان کی پٹیاں کھل جاتی ہیں تو کیا کریں؟ جانیے کرسپی سموسے بنانے کا طریقہ

image
آجکل رمضان کا مہینہ چل رہا ہے ،افطار کے اہتمام میں روزانہ ہی ہر گھر میں فرائیڈ آئٹم بن رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں روز روز بازار سے یہ تلی ہوئی چیزیں لائی بھی نہیں جا سکتیں، ایک تو اس سے بجٹ خراب ہوتا ہے دوسرے بازار کا نقصان دہ تیل، تیسرے آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ اس میں کیا کیا شامل کیا گیا ہے۔ گھر کی بنی صاف ستھری چیزوں کی بات ہی اور ہوتی ہے ۔ آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ اس میں کیا چیز شامل ہے ۔ لیکن گھر میں سموسے اور رول بنانے میں اکثر لوگوں کو ایک مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ ان کے سموسے یا رول تلتے ہوئے کھل جاتے ہیں۔ جس سے سارا آمیزہ باہر تیل میں شامل ہو جاتا ہے۔ایسے میں کیا ایسا کیا جائے کہ یہ سموسے یا رول نہ کھلیں؟

٭سموسے یا رول کو فولڈ کرتے ہوئے ایک خیال رکھیں کہ آمیزہ بہت زیادہ نہ بھریں۔ تھوڑی سی گنجائش رکھیں کہ صحیح سے سموسہ فولڈ کر سکیں۔

٭ایک پیالی میں ایک سے دو چمچ میدہ یا آٹا ذرا سا پانی ڈال کر گھول لیں، اب سموسے کے کناروں پر وہ اچھی طرح لگائیں اور پھر کنارے آپس میں جوڑ دیں۔

٭کچھ لوگ انڈے کی سفیدی بھی لگاتے ہیں اس سے بھی سموسہ یا رول اچھی طرح سیلڈ ہوجاتا ہے۔

٭ کچھ پانی لگا کر بھی دبا دیتے ہیں لیکن اس میں رسک ہوتا ہے ۔
You May Also Like :
مزید

Samosa Banane Ki Tip

Samosa Banane Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Samosa Banane Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.