سموسہ چنا چاٹ جو کھائے وہ کھاتا رہ جائے بدلیں انداز تاکہ کریں گھر والے روز فرمائش

image
چنا چاٹ افطار میں روز بناتی ہیں آج ٹرائی کریں ایک نیا ذائقہ ایک نیا طریقہ جو کھانے میں اتنی مزیدار کہ دل نہ بھرے۔ تو بنائیے آج افطار میں چٹ پٹی سموسہ چنا چاٹ بالکل آسانی کے ساتھ۔

ترکیب

٭ دو چکن یا قیمے کے سموسے لے لیں اور ان کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔

٭ پھلکیوں کو پانی میں بھگونے کے لئے رکھ دیں اور بھیگ جانے پر ان کا پانی نچوڑ لیں۔

٭ آلو ابال کر چھیلیں اور اس کے باریک چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔

٭ کھیرے اور ٹماٹر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔

٭ چنے ابال کر ان کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں کٹے ہوئے آلو، سموسوں کے ٹکڑے، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچ، لال پسی مرچ، دال سیوو، ٹماٹر، چاٹ مصالحہ، کیچپ، کالی مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، کٹے ہوئے کھیرے، املی کا پانی، پھلکیاں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ لیجئیے آپ کی مزیدار چٹ پٹی سموسہ چنا چاٹ تیار ہے۔

You May Also Like :
مزید

Samosa Chaat Banane Ka Tarika

Samosa Chaat Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Samosa Chaat Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.