سموسہ پٹی بنانے کا ایسا طریقہ جانیں جو ان کو 1 ماہ تک محفوظ بھی رکھے اور بنائے آپ کے سموسوں کو کرسپی باہر کی طرح

image

سموسے بنانے ہوں یا رول ہر گھر میں خواتین سموسے کی چھوٹی اور رول کی بڑی پٹیاں لا کر رکھتی ہیں یا پھر گھر میں بھی بنا کر رکھ لیتی ہیں، مگر گھر کی بنی ہوئی پٹیوں میں نرماہٹ زیادہ آ جاتی ہے، جس سے فرائی کرتے ہوئے پٹیاں کھل جاتی ہیں، ایسے میں وومن کانر کی یہ ٹپ آپ کے لئے بہت کارآمد رہے گی۔

سموسہ پٹی بنانے کی ٹپ:

ایک کپ میدہ اور ایک کپ آٹے کو اچھی طرح گوندھ لیں اس میں دو چمچ نمک، پسا ہوا ایک چمچ زیرہ، ایک کپ پانی اور اتنا ہی آئل ڈال کر گوندھ لیں

چھوٹے پیڑے بنا کر باریک روٹی بیلیں اور چھری کی مدد سے کاٹ کر ایک چوکور نما پیڑا کاٹ کر رکھ لیں

ایک پلاسٹک پر تھوڑا سا گھی لگائیں اور اس پر یہ بیلے ہوئے پیڑے رکھ دیں۔

لیجئے سموسہ پٹی تیار ہے ۔ اب جب چاہیں قیمہ یا آلو کا مصالحہ ڈال کر سموسے تیار کرلیں۔

رول پٹی بنانے کی ٹپ:

رول پٹی بنانے کی ترکیب بلکل سموسہ پٹی کی ترکیب سے یکساں ہے، اس کی پٹی چوڑائی میں کم لیکن لمبائی میں زیادہ بیلی جاتی ہے، اس میں میدے کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ آپ بھی بنائیے اور ٹپس سے فائدہ اٹھائیے!

محفوظ رکھنے کی ٹپ:

٭ ان پٹیوں کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں رکھیں لیکن اس میں ہلکا سا آئل کا سپرے کر لیں اور پھر اس کو کسی گیلے کپڑے میں رکھ کر فریج میں رکھ لیں، یہ بلکل محفوظ ہو جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Samosa Patti Banane Ke Mehfooz Karne Ka Tarika

Samosa Patti Banane Ke Mehfooz Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Samosa Patti Banane Ke Mehfooz Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.