سردی میں گرم کپڑوں کا خیال کیسے رکھیں؟ جانیں وہ آسان ٹپس جو ان کو لمبے عرصے تک نئے جیسا رکھیں!

image

ٹھنڈ کا موسم آتے ہی گھروں میں خواتین گرم کپڑے نکال لیتی ہیں کیونکہ گھر والوں کی صحت کا خیال ان سے زیادہ کوئی نہیں رکھ سکتا۔ گرم کپڑے نکالنے کے بعد ان کو دھونا پڑتا ہے کیونکہ اکثر اوقات ان میں سے بدبو آنے لگتی ہے جو زیادہ وقت تک بند رکھنے کی وجہ سے ہو جاتی ہے۔

ہماری ویب آپ کو بتا رہا ہے ان گرم کپڑوں کی بدبو کو ختم کرنے کے لئے اتنی آسان ٹپس جو کپڑوں کو چمکائیں اور لمبے عرصے تک نئے جیسا رکھیں۔

ٹپ 1:

٭ دوپہر کے وقت کپڑوں کو چھت پر یا کھلے آسمان کے نیچے سُکھا دیں تا کہ سورج کی تپش سے کپڑے میں موجود ہر طرح کی بدبو ختم ہوجائے۔

ٹپ 2:

٭ ایک پلاسٹک بیگ میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اس میں سارے گرم کپڑے ڈال کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے بند کر دیں، اس کے بعد جب آپ ان کپڑوں کو نکالیں گے تو ساری بدبو ختم ہوجائے گی۔

ٹپ 3:

٭ ایک بوتل میں تھوڑا سا پرفیوم اور پانی مکس کریں اور اس کو اچھی طرح ہلا کر کپڑوں میں اس کا اسپرے کردیں، اس سے بھی بدبو ختم ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Sardi Ke Kapro Ki Care Ka Tarika

Sardi Ke Kapro Ki Care Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sardi Ke Kapro Ki Care Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.