کپڑے دھونا یوں بھی محنت والا کام ہے لیکن ٹھنڈ کے موسم میں یہ مسئلہ یوں بڑھ جاتا ہے کیوں کہ لوگ ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ لیکن کپڑے دھوئے بغیر چارہ بھی کوئی نہیں اس لئے آج اس مصیبت سے بچنے کے چند طریقے ہم آپ کو بتائیں گے۔
کوئی داغ ہے تو پہلے صاف کرلیں
سردی کے موسم میں کپڑے دھونا مشکل ہوتا ہے کیونکہ پانی ٹھنڈا ہوتا ہے اور ہاتھ جمنے لگتے ہیں۔ اس موسم میں کم سے کم کپڑے دھونے کے لئے ایک عادت یہ اپنا لیں کہ جس کپڑے میں کوئی داغ یا دھبہ لگ جائے اسے دھونے سے پہلے صاف کرلیں۔ اس کے لئے کسی موٹے کپڑے یا تولیا کو سرف ملے پانی سے بھگو کر داغ پر ملیں تاکہ کپڑا صاف ہوجائے۔ اس طرح دھوتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔
پہلے سے بھگو دیں
اگر ہاتھ سے کپڑے دھو رہے ہیں تو لازمی طور پر میلے کپڑوں کو کچھ دیر پہلے سرف ملے پانی میں بھگو دیں اور کوشش کریں کہ پانی گرم ہو تاکہ میل نکل جائے۔ اس کے بعد جب آپ بھیگے ہوئے کپڑے دھوئیں گے تو زیادہ رگڑنا نہیں پڑے گا۔
واشنگ مشین کا ہیٹر
جن لوگوں کے پاس آٹومیٹک مشین ہے وہ اپنے کپڑے دھوتے ہوئے ہیٹر کا استعمال کریں جو مشین کے اندر ہی موجود ہوتا ہے۔ اکثر لوگ بجلی کی بچت یا اس فیچر کے بارے میں نہیں جانتے اس لئے جس دکان سے واشنگ مشین خریدیں وہاں ہیٹر کے بارے میں مکمل معلومات ضرور لے لیں۔
گرم کپڑوں کے نیچے ایک بنیان پہنیں
موٹے کپڑے جیسے سوئیٹر اور جیکٹس وغیرہ میں پسینے کی بو بیٹھ جائے تو مشکل سے جاتی ہے اور بھلے وہ سامنے سے گندے نہ بھی ہوں لیکن ناگوار بو کی وجہ سے انھیں دھونا لازمی ہوجاتا ہے۔ اس لئے یہ عادت بنالیں کہ گرم کپڑوں کے نیچے کوئی بنیان یا ٹی شرٹ لازمی پہنیں جنھیں دھونا زیادہ مشکل نہ ہو اور سوئیٹر کم سے کم گندے اور اگر ہیٹر موجود نا ہو تو نیچے دی گئی ویڈیو کی مدد سے واشنگ مشین کی مرمت کرنے والوں سے لگوایا جاسکتا ہے۔ ہوں۔
احتیاطی تدابیر
واشنگ مشین میں ہیٹر استعمال کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ کپڑوں میں کوئی چیز رہ نہ گئی ہو۔ اس کے علاوہ استعمال سے پہلے اور بعد میں ہیٹر کی جگہ صاف کرنا نہ بھولیں اور پلگ بھی کام ختم ہونے کے بعد نکال دیں