سرسوں کا ساگ کیسے بنائیں؟ جانیں وہ ٹپ جو اس کا ذائقہ بڑھائے اور ہر کوئی مزے لے کر کھائے

image

کہتے ہیں سردیوں کا موسم کھانے پینے کا موسم ہے ۔اس موسم میں مزے مزے کے کھانے ،مزے مزے کے میوے ،مزے مزے کے پکوان آپ کے موسم کے لطف کو دوبالا کر دیتے ہیں ۔کچھ ایسی خاص دشز ہیں جنہیں کھانے کے لئے لوگ خاص طور پر سردیوں کا انتظار کرتے ہیں ۔ویسے تو ہمارے ہاں لوگ کھانے پینے کے اتنے شوقین ہیں کہ سارا سال ہی کھانے پینے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ۔لیکن پھر بھی کچھ ڈشز ایسی ہیں جو صرف سردیوں کے موسم میں ہی مزا دیتی ہیں ،ان خاص ڈشز میں ایک سرسوں کا ساگ بھی ہے جس کو لوگ سردیوں میں ہی کھانا پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے خاصا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

سرسوں کا ساگ:۔

اجزاء

سرسوں کا ساگ دوکلو ہری مرچیں چھ ،سات عدد نمک حسبِ ذائقہ لال مرچیں(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ پا نی تین جگ آٹا چھ بڑے چائے کے چمچ خالص گھی یا مکھن آدھاکپ لہسن۔بگھار کے لئے

ترکیب

سب سے پہلے مٹی کی ہانڈی میں یا اگر جلدی ہو توپریشر ککر میں پانی ڈال کر اس میں ہری مرچیں، نمک، لال مرچیں ڈال کر اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔ سرسوں کے ساگ میں سے بڑے پتے نکال لیں۔ اور چھوٹے پتے اور ڈنٹھلوں کو خوب اچھی طرح سے کئی بار دھو کر باریک کتر لیں۔ اُبلتے ہوئے پانی میں ساگ ڈال دیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ جب دیکھیں کہ ساگ گل گیا ہے اور پانی تقریباً خشک ہوگیا ہے،تو اس کو بلینڈ کرلیں اب اس میں آٹے کو پانی میں گاڑھا گھول کر ڈال دیں۔ اور خوب گھوٹیں۔ جب ساگ گھٹ کے ملائم شکل میں آجائے تو اسے کسی سرونگ ڈش میں نکال لیں اُوپر سے خالص گھی ڈال دیں۔ گرم ساگ کی وجہ سے خودبخود پگھل جائے گا۔ مکئی کی روٹی یا سادی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ دونوں کے ساتھ مزادے گا۔جب ساگ کو اگلے ایک آدھ دن میں گرم کرنا ہوتو خالص گھی میں باریک کٹے ہوئے لہسن کا تڑکہ لگا کر ساگ اس میں گرم کردیں،وہی مزہ دے گا جو پہلے دن تھا۔ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کا بہترین جوڑ ہے ،اور اس سے اس کا روایتی مزا دو

You May Also Like :
مزید

Sarson Ka Saag

Sarson Ka Saag - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sarson Ka Saag. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.