50 روپے میں بغیر گیس اور بجلی کے چلنے والا چولہا ۔۔ جانیں ایسے سستے چولہے کے بارے میں جس سے اب گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہی نہیں

image

وقت کے ساتھ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ایک ہم ہیں جو پیچھے ہی جائے جارہے ہیں۔ ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے نہ ہی گیس بچی ہے، ایک عام آدمی جائے تو جائے کہاں؟ ایسے میں ہر کوئی متبادل راستہ تلاش کرنے میں لگا ہوا ہے تا کہ کیسے بھی کر کے زندگی کی گاڑی تو چلے۔

پہلے سردیوں میں کچھ گھنٹوں کیلیئے گیس کی بندش ہوتی تھی پھر یہ دورانیہ مزید بڑھا اور ہفتے میں 3 سے 4 دن ہوگیا اس سے بھی دل نہیں بھرا تو پورے دن میں گیس بند کر کے صرف رات میں دینے لگے، اور اب تو یہ حال ہوگیا ہے کہ سردیاں آنے سے پہلے ہی کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

اب مجبوراً کچھ نہ کچھ حل تو نکالنا ہی پڑے گا، ایسے میں زیادہ تر لوگ سیلنڈر والے چولہے استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک اچھا متبادل ہے لیکن اس میں خطرہ بھی ہے اور بار بار بھاری سیلنڈر بھروانے کی جھنجھٹ بھی۔ اسلیئے آج ہماری ویب کے تواسط سے آپ جانیں گے کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلیئے کون سا چولہا بہتر رہے گا تو آئے بتاتے ہیں

کیروسن آئل اسٹوو (مٹی کے تیل والا چولہا):

مٹی کے تیل والے چولہے کے نیچے ایک چھوٹی سی ٹنکی لگی ہوتی ہے جس میں مٹی کا تیل بھر کے چولہا جلایا جاتا ہے، لیکن اسمیں پیٹرول ہر گز نہیں ڈالنا ہے۔ اس چولہے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تیل کم استعمال ہوتا ہے

اسکے علاوہ بار بار اسے بھروانے بھی نہیں لے جانا پڑے گا بلکہ ایک بار میں ہی تیل خرید کر رکھ لیں۔ بس استعمال کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔

بائیوماس پیلٹ چولہا:

یہ اسٹیل کا بنا ایک چولہا ہوتا ہے جس میں بِلور (چھوٹا پنکھا) لگا ہوتا ہے ہوا دینے کیلیئے اور نیچے ایک جگہ دی ہوئی ہوتی ہے جس میں آپ لکڑی، پِیلٹ، گوبر یا کوئی بھی جلنے والی اور فیول پیدا کرنے والی چیز ڈال سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک اچھا متبادل ہے۔

اسکے پیلٹس نہایت ہی سستے ملتے ہیں اور 50 روپے کے پیلٹ سے ایک وقت کا کھانا آرام سے بن جاتا ہے۔

اِنڈکشن کُکر:

یہ چولہا تھوڑا مہنگا تو ہے لیکن باقی الیکڑیکل چولہوں کی با نسبت بہتر ہے، جلدی کھانا پکاتا ہے اور یہ پوری طرح سے محفوظ بھی ہے۔

یہ ایک بنا آگ والا چولہا ہے جو کہ بجلی سے چلتا ہے، اکثر لوگوں کے زہن میں یہ خیال آتا ہے کہ اس کے استعمال سے بل زیادہ آئے گا لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پرانے اسٹائل کے ہیٹر والے چولہے جن میں بجلی کی راڈ لگی ہوتی ہے وہ اس انڈکشن ککر سے زیادہ بجلی لیتے ہیں اور اُس پر کھانا بھی لیٹ بنتا ہے

You May Also Like :
مزید

Sastay Chulhe Konse Hain

Sastay Chulhe Konse Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sastay Chulhe Konse Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.