آج کل ہر گھر میں ایک مسئلہ بہت ہی عام ہے اور وہ ہے دیواروں میں سیلن لگ جانا جو کہ نہایت بری لگتی ہے اور کئی مرتبہ تو مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بن جاتی ہے۔ لیکن کریں بھی تو کیا کریں اس کا کوئی سستا حل موجود ہی نہیں کچھ لوگ تنگ آکر سیلن لگی دیواروں پر پینٹ کروا لیتے ہیں تو کچھ لوگ زیادہ خرچے کی وجہ سے اس کو یونہی چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے دیوار مزید خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔
دیوار کو سیلن سے بچانے کے لیے آج ہم آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں جو آپ کے لیے ضرور کارآمد ثابت ہوں گے۔
پہلا طریقہ

سب سے پہلے تو دیوار میں ہونے والی سیلن کا پتہ لگائیں کہ یہ ہوئی کیسے ہے؟ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ آپ کے گھر کی دیواروں سے پانی آجاتا ہے لیکن پتہ لگائیں کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے کیونکہ واش روم اور کچن میں لگے ٹائلز اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا ان میں گیپ آجاتا ہے جسکی وجہ سے دیوار پانی جذب کرلیتی ہیں اور سیلن پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن اس کو صحیح کرنے کا طریقہ کار تھوڑا لمبا اور مہنگا ہے۔ آگر آپ اس کو صحیح کروانے کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں تو اس کے لیے پلمبر کو بلوائیں جو پہلے باقائدہ اس کا معائنہ کرے گا اور پھر اس مسئلے کے لیے صحیح عمل درآمد شروع کرے گا اور اگر ٹائلز کا مسئلہ ہے تو آپ خود ٹائیلز میں وائیڈ سیمنٹ لگا دیں۔ تاکہ کریک بھر جائے اور زمین کے اندر پانی نہیں جائے اور سیلن پیدا ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔
دوسرا طریقہ

دیواروں میں سیلن کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی بھر جاتی ہے اور پانی چھت پر جمع ہوجاتا ہے۔

جس سے گھر کی دیواروں میں پھوپندی لگنے شروع ہوجاتے ہیں اور سیلن جنم لے لیتی ہے جس کی وجہ سے دیواریں خراب ہوجاتی ہیں۔ اس کے لیے آپ ٹینک کی جگہ کے ارد گرد ایسی جگہ بنائیں کہ پانی رکے نہیں اور بہہ کر کہیں اور چلا جائے دیواروں میں نہ جائے۔
تیسرا طریقہ

تیسرا طریقہ جو آپ کی سیلن لگی دیواروں کو کم خرچ میں ٹھیک کرنے کا ہے وہ یہ ہے کہ ان پر وال پیپر لگا دیں اس سے سیلن لگی گندی دیواریں صاف ہوجائیں گی اور اچھی بھی لگیں گی اور زیادہ خرچہ بھی نہیں آئے گا ۔ وال پیپر دو یا اس سے زائد اقسام کی کوالٹی میں دستیاب ہوتے ہی لیکن یہ سیلن لگی دیوروں کا مستقل حل نہیں ہے
چوتھا طریقہ

سیلن سے نجات حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بازار میں دستیاب مخصوص کیمیکل متاثرہ دیوار میں لگوائے جائیں- یہ کیمیکل سیلن سے بچاؤ کے لیے ہی استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے استعمال کا بھی خاص طریقہ ہوتا ہے جو کہ اسے لگانے والے کاریگر جانتے ہیں- یہ کیمیکل ایک سستا اور دیر پا حل بھی ہے- ایک طویل مدت تک سیلن دوبارہ دیواروں کا رخ نہیں کرتی۔
پانچواں طریقہ

روڈ بنانے کے لئے استعمال ہونے والا ڈامر لیں اور اس کو پتلا کر کے پیسٹ تیار کرلیں۔ پھر اس کو اپنی دیواروں کے سیلن زدہ حصے پر لگالیں۔ ڈامر پینٹ کی دکان سے آسانی سے پلاسٹک کے ڈبوں میں مل جاتا ہے اور اس کو پتلا کرنے کے لئے مٹی کا تیل ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ ڈامر کا پتلا محلول بھی ملتا ہے جو آپ دیواروں پر لگا کر ایک دن کے لئے چھوڑ دیں اگلے دن دیوار بلکل صاف ہوجائے گی اور سیلن کا مسئلہ بھی نہیں رہے گا۔