اخبار سے شیشے اور آئینے کی صفائی کا زمانہ ہوا پرانا اب آزمائیں یہ ٹپ اور پائیں چمکدار شیشے سیکنڈوں میں

image
گھر کے شیشے صاف کرنا بہت آسان کام لگتا ہے مگر جتنا آسان یہ کام لگتا ہے اتنا ہے نہیں اسے صاف کرنے میں وقت کے ساتھ محنت بھی لگتی ہے کیونکہ شیشے صاف کرنے کا ایک الگ ہی طریقہ کار ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسکی ایک نہایت آسان ٹپ بتاتے ہیں جس میں آپ کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • * اسپرے بوتل میں آدھا کپ پانی آدھا کپ سرکہ اور ایک چمچ کلف کے پاؤڈر کا شامل کردیں۔

  • * اسے گندے شیشے میں اسپرے کریں اور فلالین کے کپڑے کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے ایک کونے سے دوسرے کونے کی جانب لے جاکر صاف کریں اور اسی طرح یہ عمل جاری رکھیں جب تک پورا شیشہ صاف نہ ہوجائے۔

  • * اس بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ شیشے یا آئینے کو رگڑیں نہیں اور بتائے گئے طریقے سے ایک کونے سے دوسرے کونے کی جانب لے جاکر صاف کریں۔

  • * اس طریقے کو آزمانے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کا شیشہ چمک جائے گا اور اس کو بار بار اخبار کی مدد سے رگڑنا نہیں پڑے گا

You May Also Like :
مزید

Sheesha Saaf Karne Ka Tarika

Sheesha Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sheesha Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.