زمانہ بدل گیا پر نہیں بدلی تو پرانی عادتیں ۔۔ ایسا ہی کچھ ہمارے پاکستان میں ہے جہاں مشینی چیزوں کا استعمال عام ہونے کے باوجود اکثر لوگ آج بھی ہاتھوں سے کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس سے مطمئن محسوس کرتے ہیں۔
آج ہم بات کریں گے ہاتھ کی سلائی مشین استعمال کرنے والی خواتین کی جن میں کچھ تو پرانی عادت کی وجہ سے ایسا کرتی ہیں جبکہ کچھ ایسی ہیں جنھیں مجبوراً ایسا کرنا پڑتا ہے، اور اسکی وجہ ملک میں بجلی کا فقدان ہے۔ خاص کر دیہی علاقوں میں جہاں بجلی کا بہت زیادہ مسئلہ ہے۔
ہاتھ کی سلائی مشین استعمال کرنے کا ایک سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اسے مسلسل چلانے سے کندھوں اور پٹھوں میں شدید درد بیٹھ جاتا ہے، اور کچھ خواتین کو تو مہروں کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پہلے کی خواتین کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوتا تھا؟ یا جو اس میں ماہر ہیں انھیں کوئی فرق کیوں نہیں پڑتا؟
تو آپ کے انھی تمام سوالوں کا جواب آج ہماری ویب آپ کو دے گی، کیونکہ ہم آپ کو بتائیں گے ہاتھ کی سلائی مشین استعمال کرنے کا وہ صحیح طریقہ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس سے آپ کے کپڑے بھی جلدی سلیں گے اور ہاتھ، پٹھوں اور کمر میں تکلیف بھی نہیں ہوگی۔
ہاتھ کی سلائی مشین استعمال کرنے کا صحیح طریقہ:
اس کے لیئے آپ کو بہت زیادہ کچھ سیکھنے سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ صرف ایک ٹپ سمجھنی ہے۔
اور وہ ٹپ یہ ہے، ہاتھ کی سلائی مشین کو چلانے کا صحیح طریقہ۔ جی ہاں! یہ اصل وجہ ہے کمر، ہاتھ اور پٹھوں میں درد کی، اگر آپ اس طریقے کو سدھار لیں تو اس سے آپ کے کپڑے بھی اسپیڈ میں سلیں گے اور درد سے بھی جان چھوٹے جائے گی۔
وہ طریقہ کار کیا ہے؟ اس کو جاننے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھیں تا کہ آپ کو اچھی طرح سمجھ آجائے اور آپ اس پر صحیح طریقے سے عمل کرسکیں۔