کپڑے سلائی کرتے وقت بار بار دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے اور سلائی خراب ہو جاتی ہے؟ اب جانئیے گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا طریقہ جس سے آپ ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں

image

سلائی مشین پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مشین ہے اور اکثر خواتین اپنے کپڑوں کی چھوٹی موٹی سلائی خود ہی کرلیتی ہیں اور کچھ خواتین تو گھروں میں ہی کپڑے سیتی ہیں تاکہ ان کو روزگار بھی مل جائے اور کسی کی مدد بھی ہو جائے۔ جو خواتین گھر میں کپڑے سیتی ہیں انھیں اکثر مشین سے متعلق مسئلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹھیک کروانے کیلیئے کسی کاریگر کو بلانا پڑتا ہے یا پھر دکان پر صحیح کروانے دینا پڑتا ہے، اور اصل میں مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہوتا جتنا کاریگر پیسے لے لیتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ گھر بیٹھے آپ خود کیسے اپنی مشین ٹھیک کرکے اپنے ہزاروں روپے بچا سکتی ہیں۔

سب سے پہلے پیچ کَس کی مدد سے مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولیں، پیر کھولنے کے بعد اسکی پٹری کھولنے کیلیئے وہاں دو اِسکُرو لگے ہونگے انہیں بھی کھول کر نیچے لگی پلیٹ نکال لیں۔ اب سب سے پہلے انگلی سے چیک کریں کہ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے وہ کُھردُرا تو نہیں اگر اس میں خراش محسوس ہو تو آپکو کرنا یہ ہے کہ، ریگ مال کا ایک ٹکڑا لے کر اسکی مدد سے اس جگہ کی گھسائی کریں اور اس وقت تک گھسیں جب تک کہ پلیٹ کی سطح ہموار نہ ہوجائے۔ اب اس پلیٹ کو واپس اسکی جگہ پر لگا کر دونوں پیچ لگانے کے بعد اسکا پاؤں بھی لگادیں۔ جب یہ سب ہوجائے تو مشین سے سلائی لگا کر چیک کرلیں کہ اب تو اس میں کھچاؤ نہیں۔ اس عمل کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے لگی ویڈیو دیکھ سکتی ہیں۔

سلائی کرتے وقت اگر کپڑے میں نیچے کی طرف سے دانہ محسوس ہو تومشین پر لگی چوڑیوں کو دو سے تین بار ٹائٹ کرلیں اور اگر دانہ اوپر کی جانب سے محسوس ہوتو دو تین چوڑیاں ڈھیلی کر دیں۔ اس سے آپکا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ ویسے تو یہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب مشین کے اندر لگی چھوٹی سی دھاگے کی ڈبی کا دھاگہ بہت زیادہ ٹائٹ یعنی کَس جاتا ہے یا پھر کافی ڈھیلا ہوجاتا ہے، اس صورت میں مشین چلتے چلتے دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے۔

سلائی مشین کی سلائی اکثر خراب ہو جاتی ہیں کبھی اوورلیپ کرنے لگتی ہے تو کبھی درمیان سے دھاگی توڑ دیتی ہے اور پھر جب اسکے اوپر دوبارہ سلائی کی جائے تو وہ نشان چھوڑ دیتی ہے۔ یہ مسئلہ اکثر درپیش آتا ہے کیونکہ بعض اوقات مشین کی دھاریں خڑاب ہو جاتی ہیں تو کبھی سوئی کی نوک میں کپڑا اندر جکڑ جاتا ہے جس سے نہ صرف سلائی خراب ہوتی ہے بلکہ کپڑا بھی خراب ہو جاتا ہے۔ مشین کی سلائی کو سیٹ کرنے کے لیے ویڈیو میں آپ کو کاریگر والا طریقہ بتایا جا رہا جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی مشین کی سلائی کو خود ٹھیک کرسکتی ہیں۔

جب آپ بابن میں دھاگہ ڈالیں تو ایک مرتبہ دھاگے پر مشین کا تیل ہلکا سا لگا لیں اور کھینچ کر دھاگہ ڈالیں جس سے رگڑ بھی ہوگی اور سلائی بھی ٹھیک آئے گی لیکن بہت زیادہ تیل نہ لگائیں ورنہ کپڑے پر تیل کا دھبہ پڑ سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karein

Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Dhaga Todti Hai To Kya Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.