سلائی مشین پر نیلا بلیچ کیوں ڈالا؟ سلائی مشین کی ایسی ٹپ، جس کے بعد مشین کبھی رک رک کے نہیں چلے گی

image

گھر میں مشینیں ہوں اور وہ مسئلہ نہ کریں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، کبھی کچھ خراب تو کبھی تو کبھی کچھ۔ آئے دن کے گھریلو خرچے کبھی ختم ہی نہیں ہوتے۔

اس لیئے ہم خواتین کے لیئے لاتے ہیں آسان گھریلو ٹپس، جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور اپنے گھر کے چھوٹے موٹے کاموں کیلیئے کاریگر کو بلانے کے بجائے خود کرسکتی ہیں۔

آج ہم بات کریں گے سلائی مشین کی، سلائی مشین میں بھی کچھ نہ کچھ لگا ہی رہتا ہے کبھی موٹر خراب تو کبھی سوئی ٹوٹ جاتی ہے اور جب یہ دونوں ٹھیک ہوں تو پُرزے جم جاتے ہیں۔

چلیں پھر آپ کو بتاتے ہیں کہ پُرزے یا نَٹ جم جانے کی صورت میں آپ کیا کرسکتی ہیں

سلائی مشین اور ہارپِک لیکویڈ:

۔ سب سے پہلے سلائی مشین کے سارے نٹ اور چھوٹے موٹے وہ پرزے نکال دیں جن پر زنگ لگا ہو یا وہ ٹھیک سے کام نہ کر رہے ہوں

۔ ان تمام پرزوں اور نٹ اسکرو وغیرہ کو ایک پیالے میں ڈال کر ان پہ تھوڑا سا ہارپک ڈالیں اور کچھ دیر کیلیئے چھوڑ دیں

۔ تھوڑی دیر بعد ٹوتھ برش کی مدد سے اسے اچھی طرح رگڑیں، جب سارا زنگ اور میل کچیل نکل جائے تو اسے دھو لیں

۔ دھونے کے بعد ان پر ہلکا ہلکا مشین کا تیل لگا کر سارے پرزوں اور نٹوں کو دوبارہ سلائی مشین میں لگا دیں

۔ سلائی مشین انشاء اللّٰہ بنا اٹکے تیزی سے چلے گی

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Ke Screw Jam Ho Jaye To Kya Kare

Silai Machine Ke Screw Jam Ho Jaye To Kya Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Ke Screw Jam Ho Jaye To Kya Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.