سلائی مشین کی سلائی اکثر خراب ہو جاتی ہیں کبھی اوورلیپ کرنے لگتی ہے تو کبھی درمیان سے دھاگی توڑ دیتی ہے اور پھر جب اسکے اوپر دوبارہ
سلائی کی جائے تو وہ نشان چھوڑ دیتی ہے۔ یہ مسئلہ اکثر درپیش آتا ہے کیونکہ بعض اوقات مشین کی دھاریں خڑاب ہو جاتی ہیں تو کبھی سوئی کی نوک میں کپڑا اندر جکڑ جاتا ہے جس سے نہ صرف سلائی خراب ہوتی ہے بلکہ کپڑا بھی خراب ہو جاتا ہے۔
مشین کی سلائی کو سیٹ کرنے کے لیے ویڈیو میں آپ کو کاریگر والا طریقہ بتایا جا رہا جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھے اپنی مشین کی سلائی کو خود ٹھیک کرسکتی ہیں۔
جب آپ بابن میں دھاگہ ڈالیں تو ایک مرتبہ دھاگے پر مشین کا تیل ہلکا سا لگا لیں اور کھینچ کر دھاگہ ڈالیں جس سے رگڑ بھی ہوگی اور سلائی بھی ٹھیک آئے گی لیکن بہت زیادہ تیل نہ لگائیں ورنہ کپڑے پر تیل کا دھبہ پڑ سکتا ہے۔