سلائی کرتے وقت اگر آپکی مشین کی سوئیاں بھی ۔۔ برتن دھونے والا جھاوا کیسے سلائی کرنے میں آپکی مدد کرتا ہے؟ سلائی کے وہ راز جو آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

image

آج کل اسکارف جب سے فیشن میں آیا ہے تب سے اسکارف پِنز کی خریداری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ہر گھر میں یہ پنز پائی جاتی ہیں۔ لیکن ان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ کھو بہت جلدی جاتی ہیں، اگر انھیں کہیں رکھ دیا جائے تو دوبارہ ملنا مشکل ہوجاتا ہے، یہی پریشانی کپڑے سینے والی خوتین کو بھی لاحق ہے۔ کپڑے سیتے وقت فٹنگ اور کٹنگ کیلیئے استعمال ہونے والی سوئیاں بہت جلد اِدھر اُدھر ہوجاتی ہیں اور بار بار انھیں خریدنا پڑتا ہے۔

پر کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ برتن دھونے والا جھاوا بھی سلائی کے اس کام میں آپ کی مدد کر سکتا ہے؟ نہیں ناں! تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اس جھاوے سے آپ اپنی سوئیوں کو کھونے سے کیسے بچا سکتے ہیں، اور نہ صرف بچا سکتے ہیں بلکہ سوئی پر لگا زنگ اور تیڑھی نوک والی سوئی کو بھی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

برتن دھونے والا جھاوا کس طرح استعمال کرنا ہے؟

سب سے پہلے آپکو ایک موزا لینا ہے اگر کسی بچے کا ہوتو اچھی بات ہے، اسے الٹا کر کے اس میں برتن دھونے والا جھاوا ڈال کر ربڑ بینڈ سے باندھ دیں۔ موزے کا باقی حصہ جو لٹکا رہ جائے گا اسے پھر سے گھما کر جھاوے کو ڈبل فولڈ کرلیں اور سیفٹی پن سے اسکا منہ بند کردیں۔

اب آپ کے پاس جتنی بھی پِنز ہیں سب اس میں لگا دیں، ایسا کرنے سے آپ کی پنز کھوئیں گی نہیں اور اگر ان پر زنگ لگا ہے تو ایک دو بار اس میں سے گزارنے سے وہ بھی نکل جائے گا۔

دوسرا طریقہ:

برتن دھونے والے جھاوے کو آپ اور کس طرح سے استعمال کر سکتے ہیں اور اسے بنانے کا طریقہ کار کیا ہے اسکے لیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں تا کہ پورا پروسیجر آپکو اچھے سے سمجھ آجائے

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Ki Sui

Silai Machine Ki Sui - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Ki Sui. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.