سلائی مشین جس گھر میں ہوتی ہے وہاں کپڑے سینے اور سلانے کی کوئی فکر نہیں رہتی اگر سینے والا کام اچھے سے جانتا ہو تو جب دل چاہے نیا جوڑا سلوا کر پہن لیا جاتا ہے۔ مگر جب مشین کی سلائی خراب ہو یا سوئی بار بار دھاگہ توڑے تو جتنا بھی صفائی سے سی لیا جائے کپڑا خراب ہی ہو جاتا ہے یا پھر دھاگہ کھینچ جاتا ہے۔ ایسے میں بھاری مشینوں کو اٹھا کر کاریگروں کے پاس لے جانا پڑتا ہے تاکہ وہ سیٹنگ کردیں ۔ آپ بھی یقیناً انہی مسئلوں سے دو چار ہوں گی تو دیکھیے یہ ویڈیوز جو آپ کی بھی بڑی مشکل کو آسان کریں۔
مشین جب دھاگہ بار بار توڑے تو ایک طریقہ یہ بھی ہوتا ہے کہ دھاگے کو ایک سرے سے مشین کے آئل میں بھگو دیں اور کچھ دیر خالی مشین چلائیں پھر دھاگہ ڈالیں اور چلائیں تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
مشین کی سوئی بار بار ٹوٹتی ہے تو اس میں فکس ایم این کی سوئیاں لگائی جائیں تاکہ سلنگا بھی نہ پڑے او کپڑے میں سلائی اکھٹی بھی نہ ہو۔