سلائی مشین ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ عموماً خواتین گھروں میں اپنے کپڑے خود ہی سی لیتی ہیں جو ان کی عام ضرورت کے ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی بہترین سلائی سیتے ہیں۔ کپڑے تو سل ہی جاتے ہیں مگر کڑھائی کروانے کے لیے بازاروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اب ایک قمیض بھی کڑھائی کروانے چلے جائیں تو دام سن کر حیرت ہوتی ہے کہ ایک قمیض ہی 10 ہزار تک کڑھائی ہوتی ہے۔
لیکن سلائی مشین سے کڑھائی کرنے کا طریقہ جان کر آپ خود بھی گھر پر کپڑوں پر کڑھائی کر سکتی ہیں۔
٭ آپ کو جس طرح کا ڈیزائن بھی کپڑوں پر کڑھائی کرنا ہو اس کو ایک کاغذ پر پہلے پینسل یا پین کی مدد سے بنا لیں۔ پھر کپڑے پر چپس بکرم لگائیں اور اس کو چسپاں کرلیں۔ اب کاغذ پر بنے اس ڈیزائن کو چپس بکرم پر چپکائیں۔ اس کے بعد بابن میں دھاگہ ڈالیں اور کپڑے کو الٹا کرکے مخالف حصے سے سلائی کریں۔
٭ سلائی صرف کڑھائی کے ڈیزائن پر کریں اور اس کے بعد سوئی کی مدد سے موتیوں کو ٹانک دیں۔ لیجیے گھر بیٹھے سادہ سلائی مشین سے آپ کڑھائی بھی کرلیں گے اور پیسے بھی بچ جائیں گے۔