کپڑے تو گھر میں خواتین سی لیتی ہیں۔ ان کو اچھے سے اپنی پسند کے ڈیزائن سے بنا لیتی ہیں۔ لیکن دوپٹے پر پیکو کروانے کے لیے بازراوں کا رخ کرتی ہیں۔ لیکن اب سے آپ کو اس کام کے لیے بھی بازار نہیں جانا پڑے گا۔ اب آپ دوپٹوں کو بھی خود سے گھر میں سادی سلائی مشین سے پیوک کرسکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں پیکو کرنے کا آسان طریقہ:
ٹپ :
٭ جو بھی دوپٹہ آپ کو پیکو کرنا ہے اس کو پہلے چاروں طرف سے برابر کر لیں یعنی جتنی بھی اضافی کان ہے وہ ختم کر دیں۔
٭ پھر کپڑوں والی چاک سے آپ ایک سیدھی لائن دوپٹے کے کناروں پر لگائیں۔
٭ اب آدھے انچ کی جگہ چھوڑ کر چاک کی مدد سے ڈاٹ لائن میں نشان لگائیں۔ یعنی ایک ایک انگلیوں کے بعد چاک سے ہلکا سا نشان لگالیں۔
٭ اب ایک کپ میں پانی لیں اور اپنی سیدھی انگلی کو پانی میں ڈبوئیں۔
٭ اب انگلی کی مدد سے دوپٹے کے کناروں کو ڈاٹڈ لائن والے نشان تک موڑیں۔
٭ پھر سلائی مشین میں دھاگہ ڈالیں۔
٭ اب ڈاٹڈ لائن دوپٹے کے کناروں کو زگ زیگ کرکے سی لیں۔
٭ لیجیے گھر بیٹھے دوپٹے پر سادی سلائی مشین سے پیکو بھی ہوگئی اور آپ کے پیسے بھی بچ گئے۔