پیکو کیلیئے اتنے پیسے بھی دو اور لمبی لائن میں بھی لگو ۔۔ جانیں گھر میں موجود سلائی مشین سے پیکو کیسے کی جاتی ہے، جو آپ کا وقت اور پیسہ دونوں بچائے

image

آج کل ڈیزائننگ والی پیکو اتنی عام ہوگئی ہے کہ سادی پیکو کروانے جاؤ تو دکاندار اہمیت ہی نہیں دیتے اور لائن میں کھڑے کھڑے بندہ بیزار الگ ہوجاتا ہے، اوپر سے قیمت سنو تو وہ بھی اتنی بڑھا دی ہے کہ بس۔ ایسے میں کیا آُپ نہیں چاہتیں گھنٹوں کا کام منٹوں میں گھر بیٹھے ہی ہوجائے؟

تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں گھر میں سلائی مشین کے ذریعے پیکو کرنے کا آسان طریقہ جو یقیناً آپ کے کام آئے گا

سلائی مشین کی سیٹنگ:

سلائی مشین سے پیکو کرنے کیلیئے سب سے پہلے آپ کو اسکی سیٹنگ کرنی ہوگی، اور اسے کرنے کیلیئے بتائے گئے طریقے پر عمل کریں

۔ سلائی مشین میں پریشر فوٹر لگا ہوتا ہے جس سے ہم صرف سلائی اور فال لگا سکتے ہیں، جبکہ پیکو کرنے کیلیئے ایک الگ فوٹر ملتا ہے جس سے صرف پیکو ہوتی ہے۔ آپ وہ لے کر رکھ لیں اور جب بھی پیکو کرنی ہو اسے تبدیل کرلیں

۔ آپکو پتا ہوگا مشین میں ایک لیور لگا ہوتا ہے ج فال پیکو اور ایمبرائڈری وغیرہ میں کام آتا ہے، پیکو کرنے کیلیئے آپ اس لیور کو 5۔2 پر سیٹ کردیں

۔ لیور کے برابر میں ایک پیچ جیسا لگا ہوتا ہے جس کے بیچ میں سوراخ ہوتا ہے اور سائیڈ میں نمبر دئیے ہوتے ہیں، آپ اس کو 2 نمبر پر سیٹ کردیں

پیکو کرنے کا طریقہ:

۔ پیکو کرنے سے پہلے کپڑے کے کناروں پر لگے دھاگوں کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں، پھر اسے کناروں سے موڑ کر پریشر فوٹر میں فٹ کردیں

۔ فوٹر میں فٹ کرنے کے بعد آپ سلائی مشین کو چلانا شروع کریں پھر ایک طرف سے کپڑے کے کنارے کو رول کرتے جائیں اور دوسری طرف سے کپڑے کو کھنچتے جائیں

۔ اس پورے طریقہ کار کو سمجھنے اور سلائی مشین کی سیٹنگ کو صحیح سے کرنے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Se Pico Karne Ka Tarika

Silai Machine Se Pico Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Se Pico Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.