سل بٹہ ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایک عام چیز ہے جو عموماً چٹنی وغیرہ بنانے یا کھانے پینے کی اشیاء کو پیسنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سل بٹے پر پیسا گیا کھانا مزیدار بنتا ہے لیکن اسے بنانے کے پیسنے کی محنت بہت زیادہ لگتی ہے۔ پہلے زمانے میں سل بٹے پر بنے کھانے کھائے جاتے تھے۔ اب تو بلینڈر اور مکسر نے یہ مشکل بھی ختم کردی ہے۔ لیکن آج بھی کئی ایسے مرد حضرات ہیں جن کو سل بٹے پر پیسی ہوئی چیزیں ہی کھانے میں مزہ آتا ہے اور خواتین ان کے لئے اتن محنت کرتی ہیں۔
سل بٹہ دراصل ایک بھاری پتھر کا بنا ہوا ہوتا ہے جس پر کاریگر لوہے کی کیل کی مدد سے چوٹ کے نشانات لگاتے ہیں اور انہی نشانات کی وجہ سے چیزوں کو پیسنے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن بہت زیادہ استعمال سے سل بٹے چکنے ہو جاتے ہیں۔ جس سے نہ تو ہرا دھنیا پسا جاتا اور نہ ہی ہری مرچوں کے موٹے چھلکے پسے جاتے۔ جس کی وجہ سے وہ سل بٹے استعمال میں ہی نہیں ا پاتے۔
اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ایک لوہے کی بڑی کیل کی مدد سے اس پر ہتھوڑے کا سہارا لے کر کچھ نشانات بنالیں جیساکہ ویڈیو میں دکھائے گئے ہیں۔ اس سے آپ کی مشکل تو حل ہو جائے گی۔