فرائی پین میں چمچ اور پائل کو ساتھ ڈالنے سے کیا ہوگا؟ جانیں ایک ایسی زبردست ٹپ جو آپ کے بہت کام آئے

image

خواتین کے پاس جہاں بناؤ سنگھار کی بے شمار چیزیں ہوتی ہیں وہیں انکی دیکھ بھال کرنا اور ان کو خراب ہونے سے بچانا بھی انکے ذمہ ایک مشکل کام ہے۔

آرٹیفیشل جیولری تو خواتین پھر بھی پرانی یا خراب ہونے کے بعد دوسری خرید لیتی ہیں لیکن سونا چاندی آج کے دور میں خریدنا آسان نہیں ہے، خاص کر سونا بنوانا تو ایک عام انسان صرف سوچ ہی سکتا ہے۔

خیر آج ہم اسی حوالے سے ایک بہت ہی کمال کی اور نہایت ہی آسان ٹپ لیکر آئے ہیں، جس سے آپ کے چاندی کے زیورات اور چمچ وغیرہ (جن کا رنگ خراب ہوگیا ہو) جیسی دوسری چیزیں پھر سے چمکا جائیں گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

چاندی کی جیولری چمکانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک برتن میں تھوڑا پانی ڈال کر اسے گرم کرلیں اور پھر اس میں چاند کی جیولری یا چمچ وغیرہ ڈال دیں

۔ اسکے بعد اس میں تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ڈال کر اچھے سے ہلائیں اور پانی کو ابال آنے دیں

۔ اب اس میں 1 چمچ بیکنگ سوڈا، 1 چمچ سرکہ اور 1 چھوٹی سی فوائل کی گولی یا پیپر شامل کر کے مزید 3 سے 4 منٹ پکائیں

۔ چولہا بند کر کے پانی کو ٹھنڈا کرلیں، پھر برش کی مدد سے ہکا سا صاف کرلیں۔ کیونکہ سارا میل کچیل پہلے ہی نرم ہو کر نکل چکا ہوگا اور جو بچا ہوگا وہ برش سے صاف ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Silver Ki Jewellery Saaf Karne Ka Tarika

Silver Ki Jewellery Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silver Ki Jewellery Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.