کچن سنِک کے نیچے نالی کے گرد اکثر گندگی جم جاتی ہے کیونکہ سنک کی پائپ لائن سے نکلنے والا پانی چکنائی سے بھرپور اور گندا ہوتا ہے۔ اس کی صفائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ تھوڑا سا وقت نکال کر ہماری بتائی گئی ٹپ کو معمول بنالیں تو آپ کے کچن سنِک کے نیچے نالی کے گرد گندگی نہیں رہے گی۔
-
* نم گرم پانی میں سرکہ اور سرف شامل کر
کے مکسچر بنالیں۔
-
* پھر اس مکسچر کو سنِک کے نیچے نالی کے
گرد جہاں جہاں گندگی جمی ہے وہاں ڈال کر کسی برش کی مدد سے رگڑیں۔
-
* اس کے بعد سادے پانی سے اس جگہ کی
دھلائی کردیں۔ نالی اور ارد گرد کی جگہ صاف ستھری ہونے کے ساتھ ساتھ چمک جائے بھی
جائے گی۔
|