کچھ داغ اور دھبے ایسے ہوتے ہیں جن کو صاف کرنا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے، چاہے وہ کپڑوں پر ہوں یا پھر فرش پر صرف ڈٹرجنٹ کی مدد سے ان کو صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا، ایسے میں کولڈ ڈرنک آپ کے کام کو آسان بناتی ہے۔
جی ہاں! اگر آپ کولڈ ڈرنک کو ہمارے بتائے گئے طریقوں سے استعمال کریں تو آپ کے بہت سے کام آسان ہو سکتے ہیں۔
کولڈ ڈرنک کا استعمال
• اکثر ہمارے صحن میں کھڑی بائیک یا کار سے اس کا آئل لیک ہوتا ہے جس کی وجہ سے فرش پر آئل کے ضدی داغ آ جاتے ہیں، اس ہر سیدھا کولڈ ڈرنک ڈالیں اور رگڑ دیں، بس پھر کمال دیکھیں۔
• اگر آپ کے کسی برتن وغیرہ پر زنگ آ گیا ہے تو اسے پھینکیں مت، اس کو کولڈ ڈرنک میں رات بھر کے لئے بھگو دیں صبح آپ کو چمکدار برتن ملے گا۔
• اگر آپ کا پین (پتیلی) جل گئی ہر اور کسی بھی طرح صاف نہیں ہو پا رہی تو پریشان نہ ہو اس میں کولڈ ڈرنک ڈالیں چولہا جلائیں اور دھیمی آنچ پر اس کو پکنے دیں، دیکھیں کیسا نیا اور چمکدار پین ہو جائے گا۔
• اگر آپ کے کپڑوں سے ضدی داغ نہیں جا رہے تو واشنگ مشین میں ڈٹرجنٹ کے ساتھ ساتھ ایک کولڈ ڈرنک بھی ڈال دیں، ہر طرح کا داغ ایک دم غائب ہو جائے گا۔
• کپڑوں پر گریس لگ گیا ہے یا پھر بائیک پر گریس لگ گیا ہے تو اس پر کولڈ ڈرنک ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں یہ آسانی سے صاف ہو جائے گا۔