اگر آپ کے بھی صوفے خراب ہوگئے ہیں یا گندے ہو رہے ہیں تو جانیئے کیسے ان کو صاف کرکے نئے جیسا بنایا جا سکتا ہے

image

صوفے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور کم ہی گھر ایسے ہوتے ہیں جہاں صاف ستھرے صوفے پائے جاتے ہیں۔ کچھ گھروں میں تو ایسے صوفے ہوتے ہیں جن پر بیٹھنے کا بھی دل نہیں کرتا اور اگر کوئی آپ کو بھی یہ بول دے کہ او ہو، یہ آپ کے صوفے کچھ خراب نہیں ہو رہے تو بہت ندامت ہوتی ہے سن کر بھی برا لگتا ہے اور شرمندگی بھی ہونے لگتی ہے۔

ہماری ویب میں ہمیشہ سے ہی آپ لوگوں کے لئے بہت کارآمد ٹپس بتائی جاتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں صوفوں کی صفائی کا خاص آسان طریقہ اور ان کو پالش کرنے کا گھریلو طریقہ جس سے آپ بھی آسانی سے صوفوں کی صفائی کرسکتے ہیں۔

صوفوں کی صفائی کا طریقہ:

* اسپرے بوتل میں ایک گلاس نیم گرم پانی، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور پانچ چمچ سرکہ لیں۔

* اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور صوفے میں جہاں جہاں داغ ہیں وہاں اسپرے کریں اور اسفنج کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں تاکہ آپ کا نرم و ملائم صوفہ خراب نہ ہو۔

* پھر ایک بار اس کو گیلے کپڑے کی مدد سے بھی صاف کریں۔ یہ صوفے صاف کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ ہے جو کم وقت میں آپ کے گندے صوفوں کو دوبارہ چمکا دے گا۔

صوفے پالش کرنے کا طریقہ:

* سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا۔

* سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔

* اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔

* اب اس کو کسی کاٹن کے کپڑے سے خشک کرلیں۔

* پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔

* اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔

* پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔

* ۔گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Sofa Cleaning Tips

Sofa Cleaning Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sofa Cleaning Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.