گھروں میں اکثر لوگ چمڑے کے صوفے رکھتے ہیں جن کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان کو صاف کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور رکھنا بھی اور بار بار ان کا کوور تبدیل کرنے کا جھنجھٹ بھی نہیں ہوتا لیکن اس کی ایک سب سے بڑی پریشانی وہ یہ ہے کہ اس کا جب کوور پھٹ جائے تو اس وک دوبارہ خریدنا ہڑ جاتا ہے کیونکہ اس کو کسی بھی طرح ٹھیک کرلیں یہ ٹھیک نہیں ہو پاتا اور اس کا فوم مذید نکلتا رہتا ہے۔
اس کا سب سے آسان طریقہ اب مارکیٹ میں موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ چمڑے کی صوفہ شیٹ خرید کر اپنے پھٹے ہوئے چمڑے کے ان صوفوں، صوفہ کم بیڈ، کرسی یا چمڑے کی کسی بھی آئٹم پر چسپاں کردیں یہ نہ تو آپ کو زیادہ مہنگی ملے گی اور نہ ہی اس سے آپ کے صوفے کے اندر موجود فوم خراب ہوگی۔
٭ آب تو آن لائن سستی سیل بھی لگی ہوئی ہے آپ کو یہ صوفہ کوور بآسانی مل جائے گا یا پھر کسی لوکل ویب سائٹ پر بھی آپ کو بآسانی مل جائے گا۔