گھر پر اکثر مہمانوں کا آنا جانا جاری رہتا ہے اور یوں ڈارئینگ روم میں رکھے صوفے بہت زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے جلدی گندے بھی ہو جاتے ہیں، ایسے میں خواتین پریشان رہتی ہیں کہ اب ان بھاری بھاری اور ہلکے رنگ کے صوفے کے غلاف کیسے صاف کریں کیسے ان سے داغ دھبے دور کریں۔
تو اب پریشانی کی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے گندے صوفے صاف کر نے کے چند آسان طریقے تاکہ آپ کی یہ مشکل ہو جائے آسان۔
ٹپ
کسی بھی میڈیکل اسٹور سے دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے والی گولیاں خریدیں، اب ایک خالی اسپرے بوتل میں پانی بھریں اور اس میں 3 دانت صاف کرنے والی گولیاں ڈال کر اس کو اپنے صوفے پر چھڑک دیں پھر اسے کچھ دیر یوں ہی چھوڑنے کے بعد برتن دھونے والے اسفنج سے اس کو اسکرب کریں اور پھر ایک صاف تولیہ سے اسے پوچھ کر سوکھنے دیں، نشانات بلکل غائب ہو جائیں گے اور صوفے نئے جیسے ہو جائیں گے۔
اگر آپ ایک اسپرے بوتل میں سرکہ اور لیموں شامل کر کے اس کو صوفے پر چھڑک دیں اور اسے رگڑ کر پھر صاف تولیہ سے پوچھ لیں تو اس سے بھی صوفے ایک دم صاف ہو جائیں گے۔
صوفوں کو پتیلے کے ڈھکن سے بھی صاف کیا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں اور اپنے گھر کے صوفوں کو صاف کرلیں۔