۔ مائیکروفائبر صوفے کو صاف کرنا دیکھنے میں تو مشکل لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔
۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ مائیکروفائبر صوفے کو صاف کرسکتے ہیں
۔ صوفے کو صاف کرنے سے پہلے آپ صوفے پر لگے لیبل پر ہدایات ضرور پڑھ لیں ۔
۔ کیونکہ عام طور پر اس طرح کے فرنیچر کے کچھ خاص قسم کے کلیننگ کوڈ ہوتے ہیں جو آپ کو بتاتے ہیں کہ اسے کیسے صاف کیا جائے ۔
۔ X کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس میں Vacuumاستعمال کرسکتے ہیں ۔
۔ S کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس میں کیمیکل کا استعمال کریں جو مکمل طور پر حل ہوجائے ۔
۔ W کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس میں پانی ولے کلینر کااستعمال کریں ۔
۔ S-W کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اس میں Sاور Wدونوں طرح کے اجزاء کا استعمال کرسکتے ہیں ۔
۔ ان ہدایات کو پڑھنے کے بعد آپ
Vaccumکلینر کو برش کے ساتھ استعمال کریں تاکہ صوفے پر لگے بال بھی صاف ہو سکیں ۔
۔ صوفے کے ان حصوں میں سرکے کا سپرے کریں جس کو آپ صاف کرنا چاہتے ہیں ۔
۔ اب اس جگہ کو اسفنج کی مدد سے صاف کریں اب آپ دیکھیں گے کہ جراثیم آپ کے صوفے س صاف ہونا شروع ہوجائیں گے ۔
۔ جب آپ یہ کرلیں تو اس جگہ کو مکمل طور پر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔
۔ پریشان نہ ہوں اگر آپ کو کپڑے کا رنگ گہرا لگے تو اس حصے کو نرم برش سے گولائی حرکت میں اسکرب کریں ۔
۔ یہ ایک بہت آسان طریقہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے مائیکروفائبر صوفے کو آسانی سے صاف کر سکتے ہیں ۔