تازہ حلوہ بھی تھوڑی دیر میں خشک ہوجاتا ہے۔۔ مشہور شیف نے بتائی بازار کے حلوے کی سیکرٹ ریسیپی، جس سے بنے گا حلوہ نرم اور مزیدار

image

آپ نے دیکھا ہوگا کہ بازار میں جو سوجی کا حلوہ ملتا ہے وہ بہت ہی نرم، خوشبودار اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ لیکن جب وہی حلوہ ہم گھر میں بناتے ہیں تو وہ تھوڑی ہی دیر میں ہی خشک ہوجاتا ہے اور اس میں وہ بات بھی نہیں آتی جو حلوہ پوری والے کے حلوے میں آتی ہے۔

اسلیئے وومن کارنر آج آپ کیلیئے لایا ہے سوجی کا حلوہ بنانے کی وہ سیکرٹ ریسیپی، جو بازار والے استعمال کرتے ہیں۔ تو چلیئے شروع کرتے ہیں

اجزاء:

۔ سوجی 1 کپ

۔ گھی 1 کپ

۔ چینی 1 کپ

۔ پانی 3 کپ

۔ دودھ 1 کپ

۔ الائچی 2 سے 3 عدد

۔ سوجی، چینی اور گھی کی ایک ہی مقدار لینی ہے، چاہے کتنا بھی حلوہ بنائیں

حلوہ بنانے کا طریقہ:

۔ ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں سوجی شامل کر کے درمیانی آنچ پر 5 سے 7 منٹ تک بھونیں

۔ جب سوجی میں سے خوشبو آنے لگے تو اس میں چینی اور دودھ (دودھ میں زردے کا رنگ مکس کرکے) شامل کریں

۔ 1 سے 2 منٹ چمچ چلانے کے بعد اس میں پانی اور الائچی ڈال کر چولہے کو تھوڑا تیز کر کے حلوے کو بھونیں

۔ حلوے کو اتنا پکائیں جتنا گاڑھا آپ چاہتے ہیں، اب اسے کچھ دیر ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر چھوڑدیں تا کہ گھی اوپر آجائے

۔ مزیدار سوجی کا بازار جیسا حلوہ تیار ہے، چاہیں تو خشک میوہ جات سے سجائیں اور پیش کریں۔

You May Also Like :
مزید

Sooji Ka Halwa Recipe

Sooji Ka Halwa Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sooji Ka Halwa Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.