اوون میں سپنج رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ مائیکرو ویو استعمال کرنے کے کچھ ایسے طریقے جو کم ہی خواتین جانتی ہیں

image

آج کل مائیکرو ویو تقریبا ہر گھر میں ہی پایا جاتا ہے جسے خواتین کھانا گرم کرنے یا پاپ کارن بنانے کیلیئے استعمال کرتی ہیں. پر کیا آپ جانتی ہیں کہ آپکے گھر میں رکھے مائیکروویو سے آپ اور کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟ اگر آپ مائیکروویو کو صرف کھانا اور پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، تو آپ اس سے فائدا نہیں اٹھا رہیں, کیونکہ آپ اسے چیزوں کو صاف کرنے، جراثیم سے پاک کرنے، لہسن چھیلنے اور یہاں تک کہ پنیر بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ آئیے اس سے متعلق کچھ نئے طریقے جاننے کے لیے پڑھیں... یہ جَلد ہی آپ کا پسندیدہ گھریلو سامان بن جائے گا!

• چیزوں کو صاف کرنے کے لیے:

آپ کا مائیکرو ویو ایک بہت طاقتور آلہ ہے، اور آپ اس طاقت کو اپنے گھر کے آس پاس کی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں. جیسے کہ گندے نرم کھلونے, گندے باورچی خانے کے کپڑے یا اسپَنج وغیرہ. اسکے لئیے کرنا کیا ہے مطلوبہ اشیاء کو تھوڑا سا گیلا کریں, چاہیں تو اس پر تھوڑا سرف یا صابن بھی لگالیں اور اسے تقریباً 2 منٹ تک مائکروویو میں رکھیں۔ یاد رکھیں کہ پلاسٹک کی کوئی چیز (جیسے کھلونوں پر پلاسٹک کے بٹن) موجود نہ ہو ورنہ وہ پگھل جائے گا.

• مائکرو ویو کی صفائی:

اگر آپ اپنا مائیکرو ویو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو شاید معلوم ہوگا کہ یہ تھوڑی دیر کے بعد گندا ہو سکتا ہے۔ لیکن اب اسے صاف کرنے کے لیے سخت صفائی والے کیمیکل خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر پانی سے بھرے پیالے میں ڈالیں اور 5 منٹ تک مائیکرو میں گرم کریں اس سے اندر جمی تمام گندگی نرم ہو جائے گی جسے آپ باآسانی صاف کر سکیں گی. اس سے آپ کے باورچی خانے میں بھی تازہ خوشبو بھی آئے گی.

• اب پیاز کاٹتے ہوئے رونا بند:

پیاز کاٹتے وقت آنسوؤں سے بچنے کے لیے چند سائنسی طور پر ثابت شدہ طریقے موجود ہیں۔ ان میں سے ایک پیاز کو کاٹنے سے پہلے مائیکرو ویو کرنا بھی ہے۔ یہ نسخہ کارآمد ہے کیونکہ مائیکرو ویو کی گرمی پیاز میں موجود سَلفر کو توڑنا شروع کر دیتی ہے جو آنسوؤں کا سبب بنتے ہیں.

• لہسن کو آسانی سے چھیلنے کیلیئے:

لہسن کو آسانی سے چھیلنے کے لیے صرف 10 سیکنڈ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھیں، اس سے لہسن چھیلنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ اب بھی اپنے کچے لہسن کا ذائقہ برقرار رکھیں گے۔

• پنیر بنانے کیلیئے:

گھر میں پنیر بنانے کیلیئے آپ کو صرف ایک مائیکرو ویو کی ضرورت ہے, بس 2 کپ دودھ (یا فل کریم)، ​​¼ عدد نمک، اور 2 چمچ سفید سرکہ مکس کریں اور اسے 4 سے 5 منٹ تک مائیکرو ویو کریں۔ ایک باریک چھلنی یا ململ کے کپڑے میں چھان کر اسے 5 منٹ تک خشک ہونے دیں اور لطف اٹھائیں.

You May Also Like :
مزید

Sponge Ko Oven Mein Rakhne Ka Faida

Sponge Ko Oven Mein Rakhne Ka Faida - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Sponge Ko Oven Mein Rakhne Ka Faida. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.